27 September 2010 - 16:25
News ID: 1874
فونت
آیت الله نوری همدانی :
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے پیروزی دفاع مقدس کے اسباب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ولایت فقیه و مرجعیت امام خمینی (ره) نے جس طرح انقلاب لانے میں بنیادی کردار ادا کیا پیروزی دفاع مقدس میں بھی بنیادی کردار ادا کیا ہے ۔
حضرت آيت الله نوري همداني

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے زمانہ دفاع مقدس کے ممتاز مبلغین کا اجتماع منعقد کرنے والے اھلکاروں اور ذمہ داروں سے ملاقات میں کہا : تبلیغ اھم ترین مسائل میں سے ہے کیوں کہ اس کا تعلق عوام کی ثقافت اور جو کچھ بھی ثقافت سے مربوط ہو انسانی زندگی کا اھم ترین حصہ ہے ۔
]
انہوں نے اس اجتماع کے منعقد کرنے والوں کو نصیحتیں کرتے ہوئے کہا : طول تاریخ اسلام میں مجتھد اورفقھاء بہت رہے ہیں مگر برجستہ مبلغ اور خطباء بہت کم رہے ہیں کیوں تبلیغ میں علمی توانائی کے علاوہ فن خطابت بھی بہت ضروری ہے ۔

آیت الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی اور دفاع مقدس میں مبلغین کی خدمتیں بہت زیادہ اثرانداز رہی ہیں کہا : میں بھی چاھتا ہوں کہ دفاع مقدس کے معروف مبلغین کو پہچانوں کیوں کہ وہ ھمارے لئے نمونہ عمل ہیں ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حوزہ علمیہ میں ھمیشہ اس طرح کا اجتماع ہونا چاھئے کہا : مبلغین کی تقریر کا محور قرآن و معارف اهل بیت (ع) ہونا چاھئے کیوں کہ عوام ان کے معارف کی تشنہ ہے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے پیروزی دفاع مقدس کے اسباب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ولایت فقیه و مرجعیت امام خمینی (ره) نے جس طرح انقلاب لانے میں بنیادی کردار ادا کیا پیروزی دفاع مقدس میں بھی بنیادی کردار ادا کیا ہے ۔


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬