01 August 2010 - 17:41
News ID: 1644
فونت
آیت‌الله نوری همدانی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے یہ بیا ن کرتے ہوئے کہ تمام ثقافتی ، سیاسی ، سماجی اور اقتصادی مراکز میں تبدیلیاں ہونی چاھئے کہا : ثقافتی تبدیلیاں اسلامی ثقافت کے ھماھنگ ہونی چاھئے کیوں کہ ابھی تک سامراجیت نے اپنی ثقافت کو توسعہ دیا ہے ۔
ثقافتی تبدیلیاں اسلامی ثقافت کے ھماھنگ ہونی چاھئے

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے صوبہ خراسان رضوی کی انتظامیہ کونسل کے ذمہ داروں سے ملاقات سے میں سوره انفال کی 26 ایت کی ضمن میں کہا : انقلاب اسلامی دو لحاظ کیا جاتا ہے ایک ظاھری حوالے سے اوردوسرے باطنی حوالے سے انقلاب ظاھری یہ ہے کہ لوگ ادھر سے ادھر ہوجاتے ہیں مگر اسلام کا حقیقی انقلاب معیاروں اورمنزلتوں کی تبیین ہے۔

اس مرجع تقلید نے کہا : ھم انقلاب سے پہلے ایرانی سامراجیت کے تحت تسلط تھے اورھم اس وقت ایران میں ترقی اور استقلال کے شاھد ہیں ، تمام ثقافتی ، سیاسی ، سماجی اور اقتصادی مراکز میں تغیر وتحول سچے انقلاب کے سایہ میں ہونا چاھئے ۔

خارج فقہ واصول کے اس مدرس نے کہا : ملیٹری سنٹر میں تبدیلی ھمیشہ دشمن کے یہاں رہی ہے کیوں کہ دشمنان اسلام کے مقابل جہاد فیصلہ کن رہا ہے ، مگر ثقافتی تبدیلیاں اسلامی ثقافت کے ھماھنگ ہونی چاھئے کیوں کہ ابھی تک سامراجیت نے اپنی ثقافت کو توسعہ دیا ہے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے بیان کیا : تین چیز لوگوں کے لئے ضروری ہے امنیت، عدالت اور وسعت و فراوانی ، امام صادق علیہ السلام کا فرمان ہے کہ کسی بھی شھر کے لوگ تین چیز سے بے نیاز نہی ہیں ، دنیاوی اوراخرتی امور میں اسی پر تکیہ کرتے ہیں کہ اگراسے چھوڑ دیں تو انکی پوری زندگی کا نظام مختل ہوجائے گا اور وہ ایک دانشوروپرھیزکار فقیہ ، دوسرے خیر خواہ وباقدرت حاکم وامیر ، تیسرے دانا اور مورد اطمینان طبیب ۔

انہوں نے مزید کہا : امام علی(ع) نے اپنے پانچویں خط میں فرمایا : «وَإِنَّ عَمَلَکَ لَیْسَ لَکَ بِطُعْمَةٍ وَلکِنَّهُ فِی عُنُقِکَ أَمَانةٌ، وَأَنْتَ مُسْتَرْعىً لِمَنْ فَوْقَکَ» جان لو کہ گورنری کی پوسٹ تمھارے نان ونفقہ کا وسیلہ نہی ہے بلکہ تمھاری گردن پہ امانت ہے کہ اپنے حاکم اور امام کی اطاعت کرو۔

انہوں نے حکام کو خطاب کرتے ہوئے کہا : لوگوں سے محبت کرتے رہئے اپکا دل عوام کی محبت سے سرشار ہونا چاھئے ، جب دو دوست اپس میں ملاقات کرتے ہیں اور ھم جاننا چاھئیں کہ ان میں سے کون خدا کے نزدیک زیادہ محبوب ہے تو ان کے دل اور محبت کو معلوم کرنی چاھئے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے کہا : عوام سے انکساری کے ساتھ برتاو کریں کہ یہ ایک اچھی صفت ہے ، انسان جتنا زیادہ خود کو حقیر محسوس کرتا ہے اچھا ہے کیوں کہ پیغمبر اسلام (ص) کا فرمان ہے کہ جو بھی انکساری اختیار کرے گا خداوند اسے بلند مقام عطا کرے گا اور حسن برتاو بہت اھم ہے کسی نے امام صادق (ع) سے سوال کیا حسن اخلاق کا میعار کیا ہے تو حضرت نے فرمایا : خوشروی کے ساتھ ملنا اور ادب واحترام کے ساتھ عوام کے امور کی رسیدگی کرنا کہ حکام کی ذمہ داریاں اس سلسلے میں سنگین ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬