03 August 2010 - 18:56
News ID: 1660
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ، حضرت آیت الله نوری همدانی نے بیان کیا : بیسویں قرن میں امام خمینی کی اواز کے مانند کسی اواز نے دنیا کونہی ہلایا اوران کی فریاد کے مانند کسی فریاد نے مستضعفین کو خوشحال نہی کیا یہ کام خدا کا کام ہے کہ اس نے ایک سادہ انسان کی زبان میں اتنی قدرت ڈال دی ۔
حضرت آيت الله نوري همداني

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر مشھد مقدس سے رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله نوری همدانی نے گذشتہ شب حسینیه آیت الله خامنه ای میں منعقدہ چوتھے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا : مشھد میں ولایت مدار اور باایمان عوام موجود ہے کہ جو پورے ایران کے لئے نمونہ قرار پاسکتی ہے ۔

اس مرجع تقلید نے بیان کیا : اسلام میں انسان سازی کے میعار بتائے گئے ہیں ، مرسل اعظم پیغبر اکرم (ص) کا کام بھی انسانوں کی تربیت تھی پیغبر اسلام قوانین کی مراعات کے ساتھ انسانوں کی تربیت میں قدم اٹھاتے تھے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے واضح طور پر کہا : قوانین زندگی کے دوحصے ذاتی اور سماجی میں تقسیم ہوتے ہیں انسان قوانین کے ذریعہ عقل مند ہوسکتا ہے ، انسانوں کی تربیت کا پہلا مرحلہ انہیں علم حاصل کرنے کی ھمت افزائی ہے کیوں کہ جاہل انسان کمالات کی دنیا میں قدم نہی اٹھا سکتا کیوں علم تمام اچھائیوں کی بنیاد ہے اور نادانی وجہالت تمام برائیوں کی جڑ خصوصا جوان افراد جوانی میں علم حاصل کریں تاکہ جب مسن ہوں تو بلند مرتبہ ہوں ۔

حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا : امام علی (ع) کا فرمان ہے کہ فتنے کے وقت لوگ دوطرح کے ہوتے ہیں کچھ لوگ شیطان صفت ہوتے ہیں اور کچھ عقل مند جنہیں انکی عقل شیطان کے جال سے چھڑا دیتی ہے اس لٓئے انسان کو چاھئے کہ دعا کریں کہ خدا اسے عقل دے تاکہ اسے شیطان کی جال سے رہائی مل سکے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایت «الذین آمنوا و عملوالصالحات» میں ایمان کے بعد عمل کو قرار دیا گیا ہے جو بہت اھم ہے اور اھل تقوی کو اھل عمل ہونا چاھئے کہ حق کی شناخت کریں اور باطل کو سرنگوں کریں ۔

انہوں مزید کہا : اگر اھل سنت سے اختلاف کیا جائے گا تو دشمن اس موقع سے سوء استفادہ کرے گااور اھل سنت کو شیعوں سے یورپ میں دوسرے مذاھب کے ماننے والوں کو اسلام ومسلمانوں سے ڈارئے گا ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬