‫‫کیٹیگری‬ :
10 March 2013 - 15:13
News ID: 5206
فونت
آیت‌الله نوری همدانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله نوری همدانی نے وہابیت کو گمراہ فرقہ اور عالمی سامراج کا آلہ کار جانا ہے اور عالم اسلام سے دہشت گردی عناصر کو پوری طور سے ختم کرنے کے لئے بنیادی و سنجیدہ قدم اٹھانے کی تاکید کی ہے۔
آيت‌الله نوري همداني

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے ایران کے شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے فقہ کے درس خارج میں علماء و طلاب کے درمیان پاکستان کے شہر کراچی میں شیعوں کے مظلومانہ قتل عام کے خلاف 9 مارچ سنیچر کے روز حوزہ علمیہ قم میں مراجع عظام تقلید ، علما کرام ، حوزوی شخصتیں، طلاب و تمام اھل حوزہ، کی طرف سے مسجد آعظم قم میں اعتراض آمیز عظیم اجتماع میں مراجع کرام و علماء عظام حوزوی شخصتیں، طلاب و تمام اھل حوزہ، کی شرکت کی قدر داری کی ۔

انہوں نے اس تاکید کے ساتہ کہ اس طرح کی تقریب کا انعقاد ضروری و مفید ہے اور اس کے با وجود یہ کافی نہیں ہے بیان کیا : وہابیوں کی طرف سے دہشت گردانہ عمل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے سنجیدہ اقدام کی ضرورت ہے ۔

مرجع تقلید نے اس تاکید کے ساتہ کہ عالم اسلام سے قتل و غارت کو روکا جائے ، وہابیت اور وہابیت انتہا پسند تکفیری کو صہیونیست و عالمی سامراجیت کا آلہ کار جانا ہے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے وضاحت کی : وہابیت و سلفی گری عالمی سامراجیت و صہیونیت کی طرف سے تشکیل دی گئی ایک گمراہ فرقہ ہے اور ان لوگوں کی طرف سے ہر طرح کی حمایت پیش کی جا رہی ہے ۔

مرجع تقلید نے اس تاکید کے ساتہ کہ دنیا کے تمام مسلمانوں کے لئے اتحاد کی حفاظت ضروری ہے بیان کیا : شیعہ و سنی بھائی ہیں اور دونوں مختلف ممالک میں ایک ساتہ پر امن زندگی بسر کر رہے ہیں لیکن وہابی اپنے ناپاک عمل کے ذریعہ بے گناہ لوگوں کا خون خرابہ میں مشغول ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬