21 September 2010 - 15:30
News ID: 1845
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے جھادی ثقافت اور شهادت طلبی کو ھمیشہ اسلامی معاشرے میں زندہ رکھنے کی تاکید کی ۔
آيت الله نوري همداني

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے اج ظھر کے وقت تیسویں سالگرد دفاع مقدس کونسل کے ارکان سے ملاقات میں تاکید کی : جھادی ثقافت اور شهادت طلبی ھمیشہ اسلامی معاشرے میں زندہ رہنا چاھئے اور جتنا بھی اس سلسلے میں کام کیا جائے کم ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ روز بہ روز عوام خصوصا نوجوانوں کے درمیان جھاد کو تقویت دیا جائے کہا : ھم نے ام سال ملک کے مخلتف صوبے میں سفر کے درمیان مختلف عوامی طبقے سے ملاقات میں شھادت کے حوالے سے لوگوں کے جزبات کو مکمل طور پر ملاحظہ کیا کہ جس گاھے بہ گاھے تقویت ہونی چاھئے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلام میں جھاد مسلمانوں کے عقائد میں سے کہا : اسلام میں جھاد کی اھمیت اورعظمت کسی پرپوشیدہ نہی ہے جیسا کہ قران کریم کی ایات اور روایات ائمہ معصومین (ع) میں بھی اس کا تذکرہ موجود ہے کہ جھاد مسلمانوں کی عزت وشرف کا ضامن ہے ۔

انہوں نے یاد دہانی کی : اس لحاظ سے ھروہ اسلامی معاشرے جس میں جھاد کی بہ نسبت بی توجہی کی جائے گی ذلت، فقر اور پریشانی اس کے دامن گیر ہوگی ۔







تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬