08 August 2010 - 17:16
News ID: 1679
فونت
الله نوری همدانی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے اج صوبہ مازنداران کے شھید گھرانوں سے ملاقات میں امنیت ، ارام واسائش ، ارتقاء وترقی کو شھیدوں کے خون کی بدولت بتاتے ہوئے کہا : شھیدوں کے وصیت نامے کا مضمون ولایت فقیہ کی اطاعت ہے اور شھیدوں نے ولی فقیہ زمان کی اواز پر لبیک کہتےہوئے اپنی جان نثار کردی۔
حضرت آيت الله نوري همداني

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے همدانی نے اج صوبہ مازنداران کے شھید گھرانوں سے ملاقات میں کہا : انبیاء الھی کہ جنھیں ھماری تربیت اور تبلیغ کے بھیجا گیا عوام کی نا فرمانی کی بناء پر اپنے مقاصد کو پایہ تکمیل تک نہ پہونچاسکے ۔

انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہ انسانوں ک ھدایت کے لئے پیغمبر اسلام (ص) کے ایک ہاتھ میں قران اوردشنوں سے لڑنے کے لئے دوسرے ہاتھ میں تلوار تھی کہا : حضرت امیر(ع) نے بھی بیعت ٹوڑنے والوں کی ھدایت وراھنمائی اور ان کے ظلم سے مقابلہ کرنے کے لئے جھاد کیا ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی قران کی نگاہ میں مجاھدین کے اوصاف کا تذکرہ کرتےہوئے کہا : قران کریم کی نگاہ میں جن لوگوں نے اللہ کی راہ میں جھاد کے لئے قدم اٹھایا ہے بہت مورد توجہ قراردئے گئے ہیں کیوں کہ یہ ایمان وشھادت کی نشانی ہے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتےہوئے کہ قران کریم کا فرمان ہے کہ جن لوگوں نے اللہ کے لئے قیام کیا ہے ان کا ھرلمحہ اور ھر قدم اعمال حسنہ میں محسوب کیا جائے گا کہا : قران کا فرمان ہے کہ وہ جس جگہ بھی قدم رکھیں گے اور کفار کی بے چینی کے اسباب فراھم کریں گے اوراس سلسلے میں انہیں جتنی بھی تکلیفیں برداشت کرنی پڑیں سب عمل صالح کے عنوان سے ان کے نامہ اعمال میں لکھی جائیں گی ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اعمال صالح کو انسانوں کے کمال کاسبب بیان کرتےہوئے کہا : جو اعمال صالح نہ ہوں گے انسانوں کی نابودی کا سبب فراھم کریں گے ۔

اس مرجع تقلید نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلام میں ھر چیز ولایت کی بنیاد پر ہے کہا: ولایت کے بغیر ھر نیکی بے سود وبے اجر ہے۔

انہوں نے بہشت میں شھیدوں کی منزلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : شھید بہشت میں اتنا زیادہ بافضیلت وکرامت ہے کہ ارزو کرتاہے کہ ایک بار پھر دنیا میں واپس اجائے اور ایک بار پھر شھادت کے درجہ پر فائز ہوجائے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬