17 April 2010 - 22:43
News ID: 1204
فونت
ایرانی صدرجمهوریہ:
رسا نیوزایجنسی - احمدی نژاد نے عالمی کانفرنس خلع سلاح ایٹمی اورعدم توسیع تھران میں کہا : اج ایٹمی اسلحہ کا خاتمہ اورایٹمی دھمکیوں کا اجتناب بزرگترین خدمت ، امنیت کا ثبات اور صلح و دوستی ہے
محمود احمدي نژاد

 

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، دکتر محمود احمدی نژاد نے اج صبح پہلی عالمی کانفرنس "خلع سلاح ایٹمی اورعدم توسعہ " جوائی ارائی بی کے کانفرنس حال میں منعقد ہوئی یہ بیان کرتے ہوئے کہ شرافتمند زندگی کی بنیاد امنیت اورمعاشرے کی ترقی کا پہلا زینہ ہے کہا :  اج ایٹمی اسلحہ کا خاتمہ اورایٹمی دھمکیوں کا اجتناب بزرگترین خدمت ، امنیت کا ثبات اور صلح و دوستی ہے .

  

انہوں نے مدعوین اورحاضرین کوخطاب کرتے ہوئے کہا: اج اگر چہ ملتوں کا ایک عظیم سرمایہ اسائش کےتوسعہ اور امنیت کے تامین میں صرف ہورہا ہے مگر نہ حالت بہتر ہورہے ہیں اورنہ دھمکیوں میں کمی ہورہی ہے.

 

صدرجمھوریہ نے مزید کہا : جنگیں ، زیادتیاں، غاصبیت اورسب سے اھم یہ کہ ایٹمی اسلحے کو کثرت سے اکٹھا کیا جانا اور بعض وسعت طلب ممالک کی جانب سے بے گناہوں کا قتل عام نے امنیت کو پوری دنیا کی نگاہ میں اس طرح نامفھوم کردیا ہے کہ اج عام فکریں ، معاشرے دھمکیوں اوربےامنی سے متاثرہیں .

ایرانی صدر جمھوریہ نے مزید کہا : ایٹمی اسلحہ سب سے پہلی بارامریکا میں بنایا گیا اور انھیں کے ھاتھوں استعمال کیا گیا کہ یہ بشریت کے خلاف کام کہ جو جنگ جھانی دوم میں ظاھرا امریکا کی برتری کا سبب بنا مگر خود یہی کام دیگر ممالک کے لئے ایٹمی اسلحے کے توسعے کاسبب بنا.

  

احمدی نژاد نے کہا : افسوس امریکا گورمنٹ نے ایٹمی اسلحے کا استعمال کیا اور اج بھی علنی طور پردوسروں پہ اس کے استعمال کی دھمکی دےرہا ہے جب ایٹمی اسلحہ رکھنے والے اوراستعمال کرنےوالے ناحق وٹو کے حق دار ہیں کیا یہ خود دوسروں کو ایٹمی اسلحہ بنانے پر حوصلہ افزائی کاسبب نہی ہے تاکہ دوسرے اپنے اوراپنی ملت کو محفوظ رکھ سکیں .

 

انہوں نے سلامتی کونسل اور عالمی ایٹمی ادارے پہ بعض ممالک کے یک طرفہ حاکمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : سلامتی کونسل بعض زورگو ممالک کا اس طرح سیاسی بازیچہ بن گیا ہے کہ اج تک ملتوں کے حقوق اور امنیت کو فراھم نہی کرسکا ہے .

 

احمدی نژاد نے کہا : ایٹمی اسلحے بنانے کے طریقے اور ایٹمی توانائی سے استفادے کے طریقے الگ الگ ہیں ، وہ لوگ اسے اچھی طرح جانتے ہیں مگر ایٹمی اسلحے اور ایٹمی توانائی دونوں کو فقط اپنے تک محدود رکھنا چاھتے ہیں اور اس لئے اپنے افکار کو عالمی معاشرے پر تحمیل کرنا چاھتے ہیں کیا یہ خود ایٹمی اسلحے بنانے پر اکسانا نہی ہے. 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬