07 July 2013 - 19:19
News ID: 5620
فونت
محمود احمدی نژاد:
رسا نیوز ایجنسی - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے اسلامی اقدار کے بغیر اسلامی انقلاب اور اسلامی حکومت کو بے معنی بتاے ہوئے کہا: ایسی حکومت میں اور دوسری حکومتوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔
احمدي نژاد

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر جمھوریہ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج آئی آر آئی بی کانفرنس حال میں نویں اور دسویں حکومت کی جہادی کارکردگی کے زیر عنوان منعقد اجلاس سے خطاب میں کہا : اسلامی انقلاب دو اھداف لے کر سامنے آیا، پہلے یہ کہ انسانوں کو آزادی کی نعمت سے سرفراز کیا جائے اور دوسرے یہ کہ انسانوں کو منزل کمال تک پہونچایا جائے۔


احمدی نژاد نے یہ کہتے ہوئے کہ اسلامی انقلاب کے اھداف کوئی ذھنی گفتگو نہیں ہیں بلکہ اسلامی انقلاب، واضح اور روشن اھداف کا حامل ہے کہا: اسلامی انقلاب کی تاریخ  کے نشیب و فراز اسے حد کمال تک پہونچنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔


ایران کے صدر جمھوریہ یہ بیان کرتے ہوئے کہ ملت ایران، حق پسندی کے لحاظ سے صف اول میں ہے اور سیاسی اور ثقافتی بلوغ کے لحاظ سے بھی دنیا میں سب سے آگے رہی ہے کہا: امام خمینی نے اس قوم کو وہ شعور دیا جو اج تک دنیا کے لئے ائڈیل کی صورت میں موجود ہے ۔


قابل ذکرہے کہ صدر جناب احمدی نژاد نے آئی آر آئی بی پہنچنے کےبعد سب سے پہلے مسجد بلال کے صحن میں مدفون گمنام شہدا کی قبروں پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬