علامہ فضل اللہ کی رحلت پر:
رسا نیوزایجنسی – ڈاکٹرمحمود احمدی نژاد نے بیت علامہ فضل اللہ کے نام پیغام میں اس مرجع تقلید کے انتقال پہ تسلیت پیش کی ۔
![محمود احمدينژاد](/Original/1389/04/14/IMAGE634140265888593750.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدرجمھوریہ ایران نے بیت علامہ فضل اللہ کے نام پیغام میں اس مرجع تقلید کے انتقال پہ تسلیت پیش کی ۔
صدرجمھوریہ ایران کے تعزیتی پیغام کا مضمون یہ ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
بیت مکرم مرحوم علامه سید محمدحسین فضلالله
السلام علیکم و رحمه الله و برکاته
بزرگ فقیہ ، عالم مجاھد ، ازادی پسند علامه سیدمحمد حسین فضلالله کا انتقال سبھی کے لئے شدید کرب واندوہ کا سبب ہے اور بدون شک اس عالی قدر مرجع تقلید کا فقدان دینی مدارس علمیہ کے لئے بہت بڑا نقصان محسوب ہوگا ۔
میں اس عظیم نقصان پر حضرت بقیهالله الاعظم امام زمان(عج)، رهبر معظم انقلاب اسلامی ، مراجع تقلید ، علماء عظام، امت اسلامیہ خصوصا لبنان کی مبارز قوم کو تسلیت پیش کرتا ہوں اور خداوند منان سے اس عظیم شخصیت کے لئے علودرجات کا خواھاں ہوں اوراپ بیت معظم لئے صبرجمیل کے لئے دعا گو ہوں
محمود احمدینژاد
صدرجمھوریہ ایران
واضح رہے کہ صدرجمھوریہ ایران نے اس دوسرے پیغام میں حکومت اورملت لبنان کو بھی اس عظیم حادثے کی تسلیت پیش کی
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے