‫‫کیٹیگری‬ :
11 August 2013 - 17:16
News ID: 5790
فونت
لبنان کے شیعہ عالم دین:
رسا نیوز ایجنسی – بیروت لبنان کے امام جمعہ نے تحجر کو بعض دینداروں کے لئے سب سے بڑی آفت شمار کرتے ہوئے کہا: دیندار افراد اخلاق و اسلامی شریعت سے اگاہی کے ساتھ ساتھ بصریت سے بھی کو مزین کریں ۔
حجت الاسلام سيد علي فضل الله


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیروت لبنان کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی فضل الله نے آج علامہ فضل اللہ ریسرچ سنٹر میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں بعض اسلامی ممالک میں موجود استقامتی ثقافت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: مقبوضہ فلسطین کی ازادی اور دنیا کے مظلوموں کی حمایت میں وجود میں انے والی اسلامی استقامت کی ائڈیالوجی زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کے مورد توجہ قرار پائے  ۔


بیروت لبنان کے امام جمعہ نے کہا: استقامت کی ائڈیالوجی میں فوجی توانائی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ معاشرہ میں ماحول سازی کی ضرورت ہے  ۔


حجت الاسلام فضل الله نے مزید کہا: دین اسلام مسالمت آمیز اور تعصب سے دور زندگی بسر کرنے کا قائل ہے  ۔


انہوں نے تاکید کی: اسلام اس بات کا قائل ہے کہ لوگ اپنی حیات میں ھمیشہ معنوی اور مادی ترقی کی راہ پر گامزن رہیں  ۔


لبنان کے اس شیعہ عالم دین نے تحجر کو بعض دینداروں کے لئے سب سے بڑی آفت شمار کرتے ہوئے کہا: دیندار افراد اخلاق و اسلامی شریعت سے اگاہی کے ساتھ ساتھ بصریت سے بھی کو اگاہ کو مزین کریں  ۔
 

حجت الاسلام فضل الله نے کہا: حقیقی مسلمان وہ ہے جو دیگر ادیان کے پیرو افراد کو برادری کی نگاہ سے دیکھیں اور قبائلی و مسلکی اختلافات سے اجتناب کریں  ۔


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬