23 May 2012 - 14:11
News ID: 4143
فونت
سيد فضل اللہ چشتي :
رسا نيوزايجنسي - اسلامي اسکالر انجينئرسيد فضل اللہ چشتي نے " عقيدہ توحيد اور شرک " کے عنوان سے منعقدہ اجلاس ميں مسلمانوں پر لگے شرک کے الزام کو قران وحديث سے لاعلمي کا نتيجہ بيان کيا ?
عقيدہ توحيد اور شرک اجلاس

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، نوري مشن اور رضا اکيڈمي کي جانب سے " عقيدہ توحيد اور شرک " کے عنوان سے اے ٹي ٹي اسکول گراونڈ ھندوستان ميں ايک علمي اجلاس کا انعقاد کيا گيا ?

اسلامي اسکالر انجينئرسيد فضل اللہ چشتي نے اس اجلاس ميں موجودہ دور ميں مسلمانوں ميں انتشار پھيلانے کي غرض سے شرک کے بے بنياد لگائے گئے الزاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : ايمان اور عقيدے کي سلامتي ھر مسلمان کي اولين ترجيح ہوني چاھئے ?

انہوں نے توحيد اور شرک کے فرق کو بہت سے دلائل کے ائينے ميں واضح کرتے ہوئے کہا : اللہ کي ذات اور صفات ميں شرک کرنا شرک کا مصداق ہے ?

سيد فضل اللہ چشتي نے يہ کہتے ہوئے کہ بعض وہ طبقے جو مسلمانوں پر شرک کا الزام عائد کرتے ہيں وہ قران وحديث کا مطالعہ نہي کرتے تاکيد کي : جن اعمال صالحہ کو يہ فرقے شرک کا نام ديتے ہيں وہ قران و حديث سے ثابت شدہ ہيں ?

انہوں نے تبرکات سے شفا حاصل کرنا ، حيات نبي (ص) علم غيب ، شان رسالت اور افضل البشر کي عظمت کو اسان دلائل سے ثابت کرتے ہوئے کہا : تبرکات اور اثار سے برکت و فيض حاصل کرنا بخاري اور مسلم کي روايات سے ثابت ہے ?

اس معروف اسلامي اسکالر نے ابن تيميہ ، ابن کثير ، ذھبي اور خليل احمد ابنيٹھوي کي کتابوں سے سني عقائد کي وضاحت کرتے ہوئے کہا : جن لوگوں کے نزديک نبوي کمالات کا ماننا شرک ہے وہ ان علماء کي کتابوں ميں درج ايسي باتوں پر شرک کا فتوي کيوں نہي لگاتے ?

انہوں نے ابن تيمہ کے شاگرد ذھبي کي تحرير تاريخ الاسلام کا حوالہ ديتے ہوئے کہ ايک شخص نے امام بخاري کي قبر پر حاضر ہوکرنزول باراں کے سلسلے ميں ان کے وسيلے سے دعا مانگي کہا : علم غيب کي دنيا ميں اللہ کا علم ذاتي ہے اور نبي کريم (ص) کا علم خدا کا عطا کردہ ہے ?



تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬