05 July 2010 - 16:59
News ID: 1532
فونت
حوزه علمیہ قم کے جامعہ مدرسین :
رسا نیوز ایجنسی ـ حوزہ علمیہ قم ایران کے جامعہ مدرسین نے اپنے ایک پیغام میں علامہ فضل اللہ شیعوں کے مرجع تقلید لبنان کے ارتحال کی مناسبت سے تسلیت پیش کی اور اس مشہور و معروف شخصیت کو لبنان کی مظلوم عوام کی پناہ گاہ اور اسلامی مقاومت حزب اللہ لبنان کے مجاھدین کے روحانی استاد سے یاد کیا ۔
علامہ فضل اللہ

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے تسلیتی پیغام کے ابتدا میں آیا ہے : عالم مجاهد و صالح فقیہ علامہ سید حسین فضل الله کی خبر رحلت اپنے ساتھ عظیم غم لانے کا سبب ہوئی ہے ۔

اس پیغام میں مزید آیا ہے : یہ صالح عالم دین اور مفکر جو لبنان کے شیعوں کی مرجعیت اپنے ذمہ رکھی تھی جو لبنان کے مظلوم لوگوں کی پناہ گاہ تھے اور ان کے یادوں کے ساتھ مستضعفین و محرومین کا دل دھڑکتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے تسلیتی پیغام کے دوسرے حصہ میں وضاحت ہوئی ہے : ان کے نماز جمعہ کے خطبہ کے ساتھ ساتھ انقلابی الفت و محبت کا ایجاد ، سامراج و استبداد سے مقابلہ کی تفکر کو دلوں میں پرورش دینا اور ان کی مضبوط موقف لبنانی عوام کی ۳۳ روزہ مقاومت ان کے فضائل کی کتابوں کے گولڈن صفحات میں سے ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬