رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشرقی سعودیہ عربیہ کے علاقہ قطیف کے جوان کوشش میں ہیں کہ نیمہ شعبان، ولادت امام زمانہ(عج) کے موقع پر سعودیہ کے نامور شیعہ عالم دین آیت الله شیخ نمر باقر النمر کی حمایت میں بینرز، آیت الله شیخ نمر کی تصویریں اور اپ کے مجسمہ نصب کرکے اس عالم دین سے اپنی ھمدردی اور سعودی عرب کے ڈیکٹیٹر حکومت سے اپنی نفرت کا اظھار کریں ۔
دوسری جانب انصاف و ازادی متحدہ محاذ نے آیت الله شیخ نمر باقر النمر سے اپنی حمایت کے حوالہ سے عظیم اجتماع کا انعقاد کیا ۔
یہ عظیم اجتماع آیت الله شیخ نمر باقر النمر کی گرفتاری کے ایک سال مکمل ہونے کے حوالہ سے مختلف پروگرام منعقد کئے جانے کے لئے ہوا ۔
سعودیہ عربیہ کے جوانوں نے ایک سماجی ںٹ سائٹ پر العوامیہ سے قطیف تک ایک عظیم ریلی کے انعقاد کی کال دی ہے اور اسی مناسبت سے العوامیہ اور قطیف کی عوام نے سماجی نٹ سائٹ پر آیت الله شیخ نمر باقر النمر کے بیانات کی کلیپ تیار منتشر کرنے کا ارادہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ سعودی پولیس نے 7 جولائی 2012 عیسوی کو سعودیہ حکومت کے مخالف اور سیاسی مبارز آیت الله شیخ نمر باقر النمر کو پیروں میں گولی مارنے کے بعد گرفتار کرلیا اور ابھی تک ان کے ایک پیر سے ایک گولی نہیں نکالی گئی ہے ۔
سعودی حکومت اس شیعہ عالم دین کی گرفتاری پر قطیف اور العوامیہ کے شدید عوامی اعترضات سے روبرو ہوئی اور اس سلسلہ میں ابھی تک سعودیہ کے 2 شیعہ جوان پولیس کی گولیوں سے شھید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں ۔