‫‫کیٹیگری‬ :
22 May 2013 - 08:52
News ID: 5422
فونت
ایک با پھر؛
رسا نیوزایجنسی – سعودیہ عربیہ کے وھابی مفتی نے اپنے شرم آور فتوے کا سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے عراقی خواتین کو عراقی بلوائیوں کے لئے جهاد النکاح کا فتوی صادر کیا ۔
وھابي مفتي  محمد العريفي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے وھابی مفتی محمد العریفی جو شریعت مخالف اور عجیب و غریب فتوے دینے میں مشھور ہیں، انہوں نے گذشتہ روز ٹویٹر پرعراقی خواتین کو جهاد النکاح کا فتوی دیا ۔


اس فتوے میں عراقی خواتین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عراق کے سنی نشین علاقہ میں موجود بلوائیوں کی جهاد النکاح کے ذریعہ مدد کریں ۔


اس مفتی نے عراقی شیعوں پر حملہ کے سلسلہ میں حوصلہ افزائی کرتے ہوئے عراقی خواتین سے درخواست کی کہ جهاد النکاح کے وسیلہ سے عراق کو شیعوں سے نجات پانے میں مدد کریں  ۔


انہوں نے عجیب و غریب دعوے میں جهاد النکاح کو شرعا جائز قرار دیتے ہوئےعراقی خواتین سے اس فتوے پر عمل کی تاکید کی ہے  ۔


واضح رہے کہ اس پہلے بھی اس طرح کا شرم آور فتوا شام مخالف جنگجوں کے لئے وھابی مفتیوں کی جانب سے دیا گیا تھا جو علمائے عالم اسلام کی شدید مخالفت سے روبرو ہوا تھا  ۔


اس فتوے کے بعد عرب ممالک کی بہت ساری خواتین شام پہونچیں تھیں جو شام مخالف جنگجوں کی زیادتیوں کا شکار ہوئیں  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬