22 September 2010 - 14:53
News ID: 1849
فونت
دفتر تبلیغات اسلامی میں ثقافتی وتبلیغی امورکے ذمہ دار :
رسا نیوز ایجنسی - دفتر تبلیغات اسلامی میں ثقافتی وتبلیغی امورکے ذمہ دار نے قران کریم کی اھانت کے سلسلے میں حرمین شریفین کے ائمہ جمعہ وجماعت کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا : وھابی مفتی جو شیعہ کو اسرائیل سے بھی بدتر جانتے ہیں اور ان کے قتل کا فتوی صادر کرتے ہیں قران کریم کی اھانت کے مقابل کیوں خاموش بیٹھے رہ گئے ۔
حجت الاسلام زادهوش

دفتر تبلیغات اسلامی حوزه علمیه قم میں ثقافتی وتبلیغی امورکے ذمہ دار ، حجت الاسلام احمد زادهوش نے رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں کہا : در حال حاضر اسلامیہ جمھوریہ ایران اسلام کا مرکز ہے اور میڈیا کی ذمہ داری ہے مراجع تقلید ، رھبر معظم انقلاب اسلامی کے موقف کو جلد از جلد دنیا کے کانوں تک پہونچانے کی کوشش کریں ۔

حجت الاسلام زادهوش نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ رھبر معظم انقلاب اسلامی اور مراجع تقلید کی فرمایشات فقط ایران تک ہی محدود نہ رکھے جائیں کہا : اج دنیا کے ترقی یافتہ وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے مراجع تقلید و رھبر معظم کے جامع و روشن پیغامات کو دنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمہ کرکے نیوز ایجنسیوں ، خبر رساں سائٹس اور نیوز پیپرس کے حوالے کیا جائے تاکہ سارا جھان ان کے افکارکی جھلکیاں دیکھ سکے ۔

انہوں نے تاکید کی : ھمارے بیدار رھبر و مراجع تقلید کی فریاد اور ایران کی مسلم ابادی کی وسیع حمایت تمام دنیا کے مسلمانوں کے کانوں تک اس طرح پہونچائی جائے کہ افریقا میں بسنے والے مسلمان ہوں یا چین کی ابادیوں میں رہنے والے تک پہونچ جائے ۔

انہوں نے یاد دہانی کی : میڈیا ایران اور دنیا کے مسلمانوں پہ اس بات کو بھی واضح کرے اھانت قران کریم کے حوالے سے دیگر اسلامی ممالک میں کیا پیش ایا اور پاکستان جیسے دیگر اسلامی ممالک میں عوامی احتجاج کے علاوہ کے اسلامی ممالک کے حکام نے کیا ایکشن لیا ۔

حجت الاسلام زادهوش نے ان اسلامی ممالک کے حکام سے یہ سوال کرتے ہوئے جو خود کومسلمانوں کا ولی امر اور بزرگ اعلان کرتے ہیں اور حقیقی اسلام کا ٹھیکے دار کہتے ہیں ان کا اس سلسلے میں کیا موقف رہا کہا : امیر عبدالله جو خود کو حرمین کا خادم جانتے ہیں اور ھر سال کروڑوں قرانیں چھاپ کر ایشاے وسطی میں اس مقصد سے بھیجتے ہیں کہ وہاں شیعت سے پہلے وھابیت کو پھیلا سکیں انہوں کا قران کی اھانت کے سلسلے سے کیسا موقف رہا ۔

انہوں نے مزید کہا : ائمہ جمعہ وجماعت حرمین شریفین نے اس توھین کے مقابل نماز جمعہ خطبوں میں کیا فرمایا ، وھابیت کے مفتی جو شیعہ کو اسرائیل سے بھی بدتر مانتے ہیں اور شیعہ کے قتل عام کا فتوی دیتے ہیں ان کا اس سلسلے میں کیا موقف رہا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬