تیونس کے مفتی:
رسا نیوزایجنسی - تیونس کے مفتیوں نے سوریہ میں لڑکیوں اور خواتین کو بھیجے جانے کے حوالہ سے وھابی علماء کی جانب سے دیئے گئے جهاد بالنکاح کے فتوے کو ایک قسم کا زنا اور فحشا جانا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تیونس کے مفتی شیخ عثمان بطیخ نے «جهاد بالنکاح» کے عنوان سے تیونس کی 16 لڑکیوں کو سوریہ بیجے جانے پر کہا: اج جو کچھ بھی جھاد نکاح کے عنوان سے کہا جا رہا ہے وہ ایک قسم کا زنا اور فحشا ہے ۔
انہوں ںے مزید کہا : تمام دلیل اور رپورٹ اس بات کی بیانگر ہیں کہ سوریہ کی جنگ کی طرف کھچنے والے تیونس کے تمام جوان ، ایسے دھوکہ کھائے لوگ ہیں جن کے ذھنوں کو دُھل دیا گیا ہے ۔
تیونس کے مفتی نے تاکید کی : سوریہ میں جھاد کے لئے دعوت سب سے بڑی غلطی ہے ، کیوں کہ کسی بھی مسلمان کو اپنے مسلمان بھائی کے ساتھ لڑنے کا حق نہیں اور اس لحاظ سے ضروری ہے کہ سوریہ جانے کا ارادہ رکھںے والے افراد جھاد اکبر یعنی جھاد بالنفس پر قناعت کریں ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے