رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودیہ کے شیعہ عالم دین حجت الاسلام شیخ فیصل العوامی نے گذشتہ روز شھر قطیف کی عوام کے درمیان تاکید کی : علاقہ کے بہت سارے ممالک اور دنیا کے مسلمان خوف وحشت کے عالم میں زندگی بسر کررہے ہیں لھذا اسلامی کونسل کا وظیفہ ہے کہ ان کے لئے نفسیاتی چین و سکون فراہم کرے ۔
انہوں ںے لوگوں کے لئے نفسیاتی سکون فراہم کرنے کا راستہ بیان کرتے ہوئے کہا: مسلمانوں اور دیگر ادیان کے ماننے والوں کے ما بین محبت آمیز رابطہ کا قیام، نفسیاتی سکون فراہم کرنے کا بہترین راستہ ہے ۔
حجت الاسلام عوامی ںے غیر مسلمانوں کو دین اسلام سے آشنائی، مسلمانوں اور دیگر ادیان کے ماننے والوں کے درمیان رابطہ کا قیام مناسب طریقہ جانا اور کہا: حضرت محمد مصطفی (ص) نے دنیا کے لوگوں سے محبت آمیز رابطہ قائم کرکے مختصر سی مدت میں بہت سارے لوگوں کو مسلمان بنایا اور ملت اسلامیہ کی بنیاد رکھی ۔
انہوں ںے مسلمانوں سے درخواست کی کہ گوشہ نشینی سے خارج ہوکر سچے دین اسلام کی تبلیغ کریں کہا: مسلمان ہرگز دنیا والوں پر اسلام کا دروازہ بند نہ کریں بلکہ اسلام کا دروازہ کھول کر، اسلام کی سچی و حقیقی ثقافت سے دنیا کو آشنا کریں ۔
سعودیہ عربیہ کے اس شیعہ عالم دین نے مرسل اعظم (ص) کی حیات کے کچھ گوشہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: مرسل اعظم (ص) کے زمانہ میں مکہ کے بہت سارے سردار دین اسلام لانے سے گریز کرتے تھے مگر انہوں ںے صلح حدیبیہ اور فتح مکہ کے ایک سال بعد ہی دین اسلام کو قبول کرلیا ۔