26 August 2013 - 01:04
News ID: 5839
فونت
پاکستان کے بزرگ شیعہ عالم دین؛
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے بزرگ شیعہ عالم دین مولانا سید حسین الاصغر الحسینی قلبی عارضہ کے تحت دارفانی کو الوداع کرگئے ۔
مولانا سيد حسين الاصغر الحسيني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین بزرگ شیعہ عالم دین اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ نظارت کے رکن مولانا سید حسین الاصغر الحسینی اج قلبی عارضہ کے تحت انتقال کر گئے  ۔


مولانا سید حسین الاصغر الحسینی عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، مولانا حسین الاصغر کی میت کو ان کے آبائی علاقہ ابراہیم زئی ضلع ہنگو منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔


مولانا کی تدفین میں مذہبی، سیاسی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی ۔


مولانا سید حسین الاصغر سرزمین پاکستان کے بزرگ عالم دین اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوریٰ نظارت کے رکن ہونے کے ساتھ ساتھ ضلع ہنگو میں قائم مدرسہ زینبیہ(س) کے بانی بھی تھے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬