25 August 2013 - 01:18
News ID: 5834
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی - شیعہ علماء کونسل پاکستان نے بھکر میں فتنہ پرست دہشت گردوں کے ہاتھوں درجنوں بے گناہوں کے زخمی اور جاں بحق ہونے پر شدید ردعمل کا اظھار کیا ۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سینئر نائب صدر سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ، مرکزی نائب صدر مولانا سید عبد الجلیل نقوی اور مرکزی جنرل سیکریٹری حجت الاسلام عارف

حسین واحدی نے ارسال کردہ اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں بھکر میں مسلمہ دہشت گردوں کی جانب سے احتجاج کی آڑ میں شیعہ عوام کو گولیوں کا نشانہ بنانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ۔


اس بیان میں ایا ہے : شرپسندوں کی جانب سے اعلانیہ لاقانونیت پھیلانا، ریاستی اتھارٹی کو چیلنج کرنے اورمقامی انتظامی کی دانستہ غفلت اور کوتاہی کا بیان گر ہے ، و نیز وفاقی دارالحکومت میں واقع مدرسہ پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ کو افسوسناک عمل ہے ، ان واقعات کو سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کا امن و سکون تباہ کرنے کی غرض سے انجام دیا جارہا ہے ۔


اس مشترکہ بیان میں ایا ہے : گذشتہ روز ذاتی دشمنی کی بنا پر معروف فتنہ پرست گروہ اور کالعدم جماعت کے مقامی رہنما کے قتل کو شرپسندوں کی جانب سے مذہبی رنگ دے کر ضلع بھر میں اشتعال اور فتنہ و فساد کو ہوا دی گئی اور قانون کو ہاتھ میں لے کر نہ صرف مسلمہ اسلامی مکتب فکر کے خلاف غلیظ نعرہ بازی کرکے مقدسات کی توہین کی مذموم کوشش کی گئی بلکہ معصوم اور نہتے عوام پر بلا اشتعا ل فائرنگ کی گئی جس سے کوٹلہ جام حسینی چوک میں چھ افراد کی شہادت اور درجنوں شدید زخمی ہوگئے ۔ اور اس پر ستم ظریفی کی انتہا ہے کہ مقامی انتظامیہ بدستور خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس اور کشیدگی پائی جاتی ہے ۔


شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماوں نے مزید تاکید کی : پاکستان اس وقت آگ و خون کا منظر پیش کررہا ہے اور نہ صرف بھکر بلکہ پورے ملک میں یہی فتنہ پرست دہشت گرد معصوم اور بے گناہ انسانوں کے خون کی ہولی کھیل رہے ہیں مگر نہ تو ان سانحات کے پس پردہ محرکات منظر عام پر لائے گئے اور نہ ہی مجرموں اور قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیا حالانکہ ان کے خلاف فیصلہ کن اقدامات نا گزیر ہیں ۔


ملک کی داخلی سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و سکون کی فراہمی کیلئے مزید ان گروہوں سے سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہئے ، عوام، مساجد اور بازاروں حتیٰ کہ دوران سفر بھی پاکستانی محفوظ نہیں ہیں ۔


ان رہنمائوں نے اس افسوسناک واقعہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صورت حال کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬