06 August 2013 - 15:29
News ID: 5773
فونت
ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری:
رسا نیوز ایجنسی - ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری نے یوم آزادی پاکستان و یوم القدس سمینار میں مملکت پاکستان کو ریاست مدینہ کا تسلسل بتاتے ہوئے اس کی قدردانی کی تاکید کی ۔
ثاقب اکبر پاکستان، ریاست مدینہ کا تسلسل ہے ہم اس کی قدر کریں

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری ثاقب اکبر نے گذشتہ سہ پہر کو اسلام آباد ہوٹل، اسلام اباد پاکستان میں «یوم آزادی پاکستان و یوم القدس» کے عنوان سے منعقد ہونے والے سیمینار سے جو پاکستان کی سیاسی، مذھبی اور دینی شخصیتوں کی موجودگی میں برپا ہوا ، پاکستان کو ریاست مدینہ کا تسلسل جانا ۔


ثاقب اکبر نے یہ کہتے ہوئے کہ ہمارا آج کا پروگرام گذشتہ سال کے پروگرام کا تسلسل ہے جسکی صدارت قاضی حسین احمد مرحوم نے کی تھی کہا: ملی یکجہتی کونسل میں شامل 29 تنظیمیں پاکستان میں قاضی صاحب کی وراثت کی امین ہیں اور ان کے نقش قدم پر کاربند ہیں۔


انھوں نے مزید کہا: ہماری نظر میں پاکستان ریاست مدینہ کا تسلسل ہے لھذا تمام ملت پاکستان اس اسلامی مملکت کی قدرداں رہے ۔


ثاقب اکبر نے مسئلہ فلسطین کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا : فلسطینی آج ظلم و استبداد کی چکی تلے پس رہے ہیں اس سرزمین اور وہاں بسنے والے افراد کے دفاع کے لئے جہاد فرض ہے تاہم آج مسلم امہ اس اہم فریضے سے غافل ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬