05 August 2013 - 15:10
News ID: 5761
فونت
ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام؛
رسا نیوز ایجنسی - یوم آزادی پاکستان و یوم القدس سیمینار آج اسلام اباد ہوٹل، اسلام اباد پاکستان میں منعقد ہوگا ۔
يوم آزادي پاکستان و يوم القدس سيمينار

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 27 رمضان المبارک ، لیلۃ القدر میں قیام پاکستان نیز یوم القدس کی مناسبت سے گذشتہ برس کی مانند اس امسال بھی ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام « یوم آزادی پاکستان و یوم القدس » سیمینار آج اسلام اباد ہوٹل، اسلام اباد پاکستان میں منعقد کیا جارہا ہے ۔


آج 26 رمضان المبارک سہ پہر پانچ بجے، اسلام آباد ہوٹل میں منعقد ہونے والے اس سیمینار میں ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی قیادت کے علاوہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔
قیام پاکستان کی رات یعنی 27 رمضان( لیلۃ القدر) کی مناسبت سے ایک خصوصی افطار ڈنر دیا جائے گا۔


اس سیمینار میں قائم قام صدر ملی یکجہتی کونسل حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی ، قیم جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پیر صابر شاہ، نائب صدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ سلطان احمد علی ، سربراہ جمعیت علمائے پاکستان(سواد اعظم) و ممبرصوبائی اسمبلی پیر محفوظ اللہ مشہدی، چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ کونسل زاھد ملک،سربراہ جمعیت علمائے اسلام (س) پیر عبد الرحیم نقشبندی ،نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں محمد اسلم خصوصی طور پر شرکت فرمائیں گی ۔


علاوہ ازیں کونسل میں شامل تمام جماعتوں کے عہدیداران اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد اس پروگرام میں شرکت کرے گی۔


یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی اور یوم القدس کی مناسبت سے قدس شریف کے ماڈل کی رونمائی بھی کی جائے گی۔


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬