Tags - ثاقب اکبر
کیا ہمارے دشمن چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ویسے ہی حالات پیدا ہوجائیں اور ایک مسلک کی عددی اکثریت کو دوسرے مسلک کے خلاف استعمال کرکے فضا کو تیرہ و تار کردیں۔ کیا مردانِ رشید جاگ رہے ہیں؟ کیا اہل تدبر اس صورتحال پر غور کرینگے؟ کیا مردان کار میدان میں آئیں گے؟
News ID: 443638 Publish Date : 2020/09/04
مصنف محترم نے ناصبیوں کا یہ نقطہ نظر نقل کیا ہے کہ امام حسینؑ کی طرف داری غلو پر مبنی ہے نیز انھیں باغی قرار دے کر وہ انکے قتل کو جائز قرار دینے کے درپے ہیں۔ اس سلسلے میں علامہ الازہری نے یہ واضح کیا ہے کہ کربلا میں امام حسینؑ کا مقصد امت میں پھوٹ ڈالنا نہ تھا بلکہ آپ جماعت ہی میں رہنا چاہتے تھے۔
News ID: 443563 Publish Date : 2020/08/26
پاکستان نے عملی طور پر ہمیشہ سعودی عرب کا ساتھ دیا ہے، زبانی طور پر پاکستان نے ضرور غیر جانبدار رہنے کا نعرہ لگا رکھا ہے، لیکن سعودی عرب میں پاکستان کے سابق ملٹری چیف جنرل راحیل شریف کی موجودگی پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہے۔
News ID: 443418 Publish Date : 2020/08/11
لاہوری گروپ اور ولایت شیطانی کا پرچم بردار گروہ بھی ویسا ہی ایک فتنہ ہے۔ یہ فتنہ بھی ہے، فتنہ گر بھی اور فتنہ پرور بھی، اس سے ہوشیار رہنا ضروری ہے۔ اس فتنے کی خصوصیات یہ ہیں کہ یہ دین کو علماء سے نہیں لینا چاہتا، اس لیے علماء کی توہین ان کا مشغلہ ہے۔
News ID: 443038 Publish Date : 2020/06/29
اپنے آپکو شیعہ کہلوانے والا کوئی ایک فرد یا گروہ کوئی غلط حرکت کرے یا اپنے آپکو سنی کہلوانے والا کوئی فرد یا گروہ غلط حرکت کرے تو ہمیں تمام شیعوں یا سنیوں کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے۔ جیسے چور کو شیعہ یا سنی کہنا غلط ہے۔
News ID: 443003 Publish Date : 2020/06/24
دو ہفتے سے امریکی مظلوم کالوں کی حمایت میں ہونیوالے مظاہرے تو ٹریلر ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کی ان دنوں آنیوالی ٹویٹس دیکھیں، جن میں ظلم کرنیوالی پولیس اور فوج کو شاباش دی جا رہی ہے اور عوام کو دھمکیاں۔
News ID: 442916 Publish Date : 2020/06/10
یہ بات ایک دنیا کو معلوم ہے کہ حزب اللہ کا جرم امریکا اور اسکے حواریوں کی نظر میں اسکے سوا کچھ نہیں کہ اس نے اسرائیل کو لبنان کی سرزمین سے نکل جانے پر مجبور کیا اور وہ علاقے میں صہیونی مقاصد کیخلاف ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی حیثیت رکھتی ہے۔
News ID: 442625 Publish Date : 2020/05/01
مولانا مودودی نے اپنی معروف کتاب ”خلافت و ملوکیت“ میں صدر اسلام کی تاریخ پر ایک ناقدانہ نظر ڈالنے کی کوشش کی۔ انھیں بعض افراد کے بعض کام درست دکھائی نہ دیئے۔ انھوں نے اس وجہ سے کہ کہیں ٹھیس نہ لگ جائے آبگینوں کو، بڑی احتیاط سے قلم اٹھایا۔
News ID: 440933 Publish Date : 2019/07/29
مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم پر سامنے آنیوالا ردعمل ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان کی قیادت نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے پر فقط روایتی بیان بازی نہیں کریگی بلکہ عملاً کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم کو پوری دنیا کے سامنے آشکار کریگی اور تمام عالمی فورمز پر انکے حق خود ارادیت کی وکالت کریگی۔
News ID: 438930 Publish Date : 2018/12/19
امام خمینیؒ چونکہ ایک عظیم روح کے حامل تھے، انہوں نے مسلمانوں کو بیدار کرنے اور پھر متحد کرنیکا بیڑا اٹھایا تھا، وہ استعماری طاقتوں اور سامراجی طاغوتوں کیخلاف سینہ سپر تھے، وہ مستضعفین کی حمایت کا عزم لیکر میدان میں آئے تھے اور وہ برہنہ پا انسانیت کا درد سینے میں رکھتے تھے، اس لئے وہ ہمیشہ مسلمانوں اور دیگر محروم انسانوں کو آپس میں جوڑنے کی فکر میں رہے۔ تحریر: ثاقب اکبر
News ID: 437688 Publish Date : 2018/11/19
گذشتہ تین دہائیوں میں عالم اسلام میں جو شدت پسند گروہ ظاہر ہوئے، ان میں سے بعض کے ناموں سے ہمارے عوام واقف ہیں، مثلاً القاعدہ، بوکو حرام، لشکر جھنگوی، ٹی ٹی پی اور داعش وغیرہ۔ یہ سب گروہ اپنے مخالفین کو لائق گردن زدنی قرار دیتے ہیں، یہ کسی ملک کے قانون اور آئین کو تسلیم نہیں کرتے، قرآن اور حدیث کی بھی انکی اپنی تعبیر ہے۔ یہ سب گروہ تکفیریت میں مشترک ہیں اور اپنے ہر مخالف کو کافر سمجھتے ہیں۔
News ID: 437474 Publish Date : 2018/10/22
مسئلہ اتنا بھی سادہ نہیں ہے۔ اگر سیاسی قوتیں دانشمندی سے کام لیں اور غیر سیاسی قوتوں کو مداخلت کا موقع نہ دیں تو انتخابات بروقت ہوسکتے ہیں۔ اس کیلئے میاں شہباز شریف کی حکمت عملی کو ہم خود پی ایم ایل این کیلئے مفید سمجھتے ہیں۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کچھ قوتیں چاہتی ہوں کہ ایسی فضا پیدا ہو جائے کہ پاکستان میں انتخابات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہو جائیں۔ یہ قوتیں بیرونی بھی ہوسکتی ہیں۔
News ID: 436546 Publish Date : 2018/07/09
معروف عربی روزنامہ رائے الیوم کیمطابق سعودی اور اماراتی یہ سمجھتے تھے کہ الحدیدہ پر قبضے سے یمن کا مغربی ساحل انکے کنٹرول میں آجائیگا اور اسطرح انہیں انصار اللہ پر زبردست اور فوجی برتری حاصل ہو جائیگی، پھر وہ انہیں مذاکرات کی میز پر لا کر جو چاہیں گے منوا لیں گے، لیکن انکا یہ مقصد حاصل نہ ہوسکا۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ انصار اللہ کی لغت میں جھکنے کا لفظ ہی نہیں ہے۔
News ID: 436492 Publish Date : 2018/07/04
ثاقب اکبر :
ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ قدس الشریف اسوقت صیہونی پنجے میں ہے، ٹرمپ نے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کر لیا ہے اور ایک ریاستی حل کیجانب بڑھ رہا ہے۔ اس صورتحال میں امت اسلامیہ، او آئی سی، عرب لیگ اور دیگر مسلم اتحاد حیرت سے ایک دوسرے کا منہ دیکھ رہے ہیں۔
News ID: 436051 Publish Date : 2018/05/26
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ پومپے کے ان مطالبات کے جواب میں کہا ہے کہ آپ کون ہوتے ہیں کہ ایران اور دنیا پر اپنے فیصلے مسلط کریں۔
News ID: 436023 Publish Date : 2018/05/23
یہ امر واضح ہو جانا چاہیے کہ امریکہ فلسطین کی ریاست کا خاتمہ چاہتا ہے۔ وہ غرب اردن اور دیگر فلسطینی علاقوں کو مستقبل میں اسرائیل کا ناگزیر حصہ قرار دینے کیطرف بڑھ رہا ہے۔ زیادہ سے زیادہ غزہ کو مہاجروں کی ایک بستی کے طور پر اسطرح سے باقی رکھا جائیگا کہ جسکے چاروں طرف سنگینوں، توپوں اور ٹینکوں کیساتھ وحشی اسرائیلی کھڑے ہونگے، یہاں تک کہ غزہ کے لوگ بھی اسرائیل کے سامنے سر جھکا دیں۔
News ID: 435949 Publish Date : 2018/05/16
بعض نے سعودی عرب میں فوجی بغاوت کا امکان بھی ظاہر کیا تھا۔ اس سلسلے میں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابق ولی عہد محمد بن نائف کو سکیورٹی اداروں کے بہت قریب سمجھا جاتا ہے۔ محمد بن سلمان نے اگرچہ فوج اور سکیورٹی اداروں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں، لیکن اس امکان کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کہ ابھی تک سابق ولی عہد اور دیگر شہزادوں سے ہمدردی رکھنے والے افراد سکیورٹی اداروں میں اہم مناصب پر موجود ہیں۔
News ID: 435676 Publish Date : 2018/04/23
امام علیؑ کے بارے میں ایک چشم کشا واقعہ تاریخ میں نقل ہوا ہے، جسکے مطابق جب آپ نے کوفہ میں ایک بوڑھے یہودی کو بھیک مانگتے ہوئے دیکھا تو آپ نے سوال کیا کہ یہ میری حکومت میں بھیک کیوں مانگ رہا ہے؟ اس نے کہا یاعلی! کل تک مجھ میں قوت تھی، میں کام کرتا تھا، لیکن اب مجھ میں قوت نہیں رہی۔ امام نے فرمایا: اسکی تمام ضرورتوں کو بیت المال سے پورا کیا جائے اور اسے ماہانہ وظیفہ دیا جائے۔
News ID: 435588 Publish Date : 2018/04/16
پاکستان کے مسلمان اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ آل سعود کے مغربی استعمار سے کس قدر قریبی روابط ہیں۔ گذشتہ برس امریکہ جسے خواجہ آصف نے دشمن قرار دیا ہے، اسی کے صدر کے دورے کے موقع پر آل سعود نے مسلمانوں کی دولت اس پر جسطرح سے نچھاور کی ۔
News ID: 435330 Publish Date : 2018/03/12
جمعیت علمائے اسلام کے تمام دھڑے سنی حنفی دیوبندی مکتب فکر سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان سے وابستہ مذہبی مدارس بھی اسی مکتب فکر سے متعلق ہیں۔ جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے نام میں اس امر کیطرف کوئی اشارہ نہیں پایا جاتا۔ جماعت اسلامی کا دعویٰ ہے کہ وہ کسی مکتب فکر کی نمائندہ نہیں ہے۔ اسکے لٹریچر میں بھی فرقہ واریت کے بجائے اتحاد امت کا ذکر زیادہ ہے، لیکن خارجی حقیقت یہ ہے کہ غالب طور پر اس میں دیوبندی مکتب فکر سے تعلق یا اسکی طرف رجحان رکھنے والے افراد پائے جاتے ہیں۔
News ID: 435231 Publish Date : 2018/03/03