Tags - ثاقب اکبر
حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیر جانبدار رہتے ہوئے اس پیغام کو عام بھی کریں اور اسکی خلاف ورزی کا ارتکاب کرنیوالوں کو دائرہ قانون میں بھی لائیں۔ اس امر پر افسوس کا اظہار کئے بغیر چارہ نہیں کہ ماضی میں کسی ایک مسلک سے وابستہ افراد کی شدت پسندی پر اقدام کرتے ہوئے خواہ مخواہ دوسرے مسلک کے افراد کو بھی اذیتوں سے گزارا گیا ہے اور انکی تنظیموں پر پابندیاں عائد کی گئیں ہیں، تاکہ ”توازن“ کا تاثر ابھر سکے، حقیقت یہ ہے کہ اسطرح سے ”توازن“ وجود میں نہیں آتا بلکہ عدم توازن پیدا ہوتا ہے، گناہ گار اور بیگناہ کو برابر قرار دیکر معاشرہ میں توازن کیسے پیدا کیا جاسکتا ہے!
News ID: 434668    Publish Date : 2018/01/17

مختلف تجزیہ کار اس پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں کہ امریکہ پاکستان کیخلاف کیا کیا اقدامات کرسکتا ہے، تاہم امریکہ نے خود جو کچھ کہہ رکھا ہے، اسکے مطابق وہ پاکستان کے اندر نئی فوجی مداخلت کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ مداخلت ڈرونز کے حملوں میں اضافے کیصورت میں بھی ہوسکتی ہے، جیسا کہ امریکہ خود اسکا عندیہ دے چکا ہے۔ اسکے بارے میں ایک سوال یہ کیا جاتا ہے کہ کیا یہ ڈرون حملے غیر بندوبستی قبائلی علاقوں تک محدود رہینگے یا پاکستان کے دیگر علاقوں میں بھی کئے جاسکتے ہیں۔ ریکارڈ کے طور پر یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ امریکہ پہلے بھی پاکستان کے غیر قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے کرچکا ہے۔
News ID: 432550    Publish Date : 2018/01/06

دنیا محو حیرت ہے، اب بھی بہت سے ہمدرد سمجھاتے ہونگے کہ اے دیوانو! کیا کرتے ہو؟ کیا دیکھتے نہیں ہو کہ راستے پرخطر ہیں، داعش ہے، القاعدہ ہے اور بے قاعدہ حکمران ہیں، لیکن یہ دیوانے عجیب ہیں، مشکلوں سے لطف اٹھاتے ہیں، مصیبتیں زیادہ آئیں تو کیف و سرور رسوا ہو جاتا ہے۔ جس بستی میں ان میں سے کسی مسافر کی لاش واپس آئے، وہاں سے اگلے برس زیادہ تعداد میں مسافر گریہ کناں نکل نکل کھڑے ہوتے ہیں۔ ’’داناؤں‘‘ اور’’دانشوروں‘‘ کے مشورے اور تبصرے ان پر اسی طرح بے تاثیر ثابت ہوتے ہیں، جسطرح خود حسینؑ کو ترک سفر کا مشورہ دینے والوں کا مشورہ شکریہ کا ساتھ واپس لوٹا دیا جاتا تھا۔ حسینؑ تو وعدہ الٰہی نبھانے نکلے تھے اور حسینؑ کے دیوانے سنت نبویؐ میں اشک بہانے نکلے ہیں۔
News ID: 431820    Publish Date : 2017/11/15

داعش سے جنگ کا تجربہ ہمارے خطے میں ایران اور روس کو زیادہ ہے، اس سلسلے میں انہیں مشرق وسطٰی میں خاصی کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں۔ ایران نے اپنے ملک کے اندر بھی داعش کے نیٹ ورک پر کاری ضربیں لگائی ہیں۔ اسے یقیناً افغانستان میں قوی ہوتی ہوئی داعش پر شدید تشویش ہوگی۔ پاکستان کے سپہ سالار جلد ہی ایران کے دورے پر جا رہے ہیں، توقع کی جا رہی ہے کہ اس سارے منظر نامے پر دونوں ملکوں کی عسکری قیادت کے مابین بات ہوگی۔
News ID: 430344    Publish Date : 2017/10/12

اب مسلمانوں کی جہاں دیدہ اور بابصیرت قیادت کھل کر دونوں مسئلوں کیطرف بیک وقت توجہ دے رہی ہے۔ خاص طور پر انہی ایام میں جب بھارتی وزیراعظم نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے، ایران کے روحانی رہبر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے عوام اور عدلیہ کے ذمہ داران کو مسئلہ کشمیر کیطرف پوری توجہ دینے کی تاکید کی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ایران کی اسلامی انقلابی حکومت کے بانی امام خمینیؒ بھی دونوں مسائل کیطرف بیک وقت متوجہ رہے، تاہم ایران کی گذشتہ عرصے میں زیادہ توجہ مسئلہ فلسطین کی طرف رہی ہے۔ اب پے در پے آیت اللہ خامنہ ای نے مسئلہ کشمیر کو اپنی تقریروں میں اجاگر کرنا شروع کیا ہے، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں دونوں مسائل کے مابین ہم آہنگی زیادہ کھل کر سامنے آگئی ہے۔ یہی امر اب ہمارے دانشوروں، صحافیوں اور قلم کاروں کو بھی سمجھنا ہے اور اپنے عوام کو سمجھانا ہے۔
News ID: 429156    Publish Date : 2017/07/24

اسلام ٹائمز: امریکہ جو مشرق وسطٰی میں اپنے منصوبوں میں ناکام ہوچکا ہے، افغانستان کے مستقبل میں اپنے لئے اب کسی فیصلہ کن کردار کی خواہش رکھتا ہے۔ اس خواہش کی تکمیل کیلئے اسے افغانستان میں بھارت کی بھی ضرورت ہے اور افغانستان کے ایسے عناصر کی بھی جو روس، چین اور پاکستان کی مشترکہ حکمت عملی کے مقابلے میں اسکا ساتھ دے سکیں۔ اگر افغانستان کی حکومت ماسکو کے زیر اہتمام ہونیوالی امن کوششوں کی حقیقی حصے دار بن جائے تو امریکہ کی یہ ساری خواہشیں ناکام ہوسکتی ہیں۔ اس لئے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ پاکستان جو مسلسل افغان حکومت کیساتھ اچھے روابط کیلئے کوششیں کر رہا ہے، اسکا اُدھر سے اچھا جواب کیوں نہیں آتا، یہاں تک کہ افغان صدر پاکستان کے دورے کی دعوت بھی پائے حقارت سے ٹھکرا دیتے ہیں۔
News ID: 428006    Publish Date : 2017/05/10

ٹیکنالوجی کی ترقی کا مطلب انسانیت کی ترقی نہیں ہے۔ جب تک ٹیکنالوجی کیساتھ ساتھ اخلاقیات کے بنیادی اصولوں کیمطابق انسانوں کی تربیت نہ ہو اور وہ اعلٰی انسانی اور سماجی اقدار کیساتھ قلبی طور پر وابستہ نہ ہوں تو پھر پہلے زمانے میں کہتے تھے کہ گدھے پر کتابیں لادنے کا کیا فائدہ اور آج کہا جاسکتا ہے کہ غیر تربیت یافتہ انسان کے ہاتھ میں ٹیکنالوجی کا ہتھیار دینے کا نتیجہ فساد اور تباہی کے سوا کچھ نہیں۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ"ظَھَرَ الْفَسَادُ فِی الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ بِمَا کَسَبَتْ اَیْدِی النَّاسِ" انسانوں نے جو کچھ کسب کیا، اسکے نتیجے میں بر و بحر میں فساد ظاہر ہوگیا۔ کیا ہم نے نہیں دیکھا کہ ایٹمی ٹیکنالوجی امریکہ کے حکمرانوں کے ہاتھ آئی تو جاپان کے دو ہنستے بستے شہر ہیروشیما اور ناگاساکی آن کی آن میں تباہی اور بربادی کا نقشہ پیش کر رہے تھے۔ اسی امریکہ نے جب مدر آف آل بمز ایجاد کیا تو اسے اسوقت تک قرار نہ آیا، جب تک اسکے ذریعے سے اس نے افغانستان میں تباہی مچا کر تماشا نہ دیکھ لیا۔
News ID: 427891    Publish Date : 2017/05/03

یہ بات نہایت اہم ہے کہ تحریک طالبان اور جماعت الاحرار کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے پاکستان میں دہشتگردی میں را اور افغان انٹیلی جنس ایجنسی NDS کی مداخلت کے حوالے سے نہایت سنسنی خیز انکشافات کے دو روز بعد افغانستان سے یہ اہم بھارتی وفد غیر اعلانیہ طور پر پاکستان پہنچا۔ اسی طرح پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے نے دفتر خارجہ میں پاکستانی حکام سے پاکستان میں دہشتگردی کرنے پر مامور گرفتار بھارتی فوج کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کی سزا کیخلاف اپیل کی ہے۔
News ID: 427799    Publish Date : 2017/04/29

پاکستان میں تقریباً تمام قابل ذکر مذہبی مسالک کے لوگ موجود ہیں۔ اس سلسلے میں یہ بات بہت اہم ہے کہ ان مسالک کی آبادی پاکستان میں پورے عالم اسلام کی آبادی کے تقریباً تناسب کے ساتھ موجود ہے۔ یعنی دنیا بھر میں سنی اور شیعہ کی آبادی کا جو تناسب پایا جاتا ہے، تقریباً وہی تناسب پاکستان میں ان دونوں مسالک کے ماننے والوں کا ہے اور یہ دونوں مسالک باہم مل کر اس ملک میں زندگی گزار رہے ہیں۔ اگرچہ کچھ عرصے سے بیرونی عوامل کی دست اندازی کی وجہ سے مسائل ضرور پیدا ہوئے ہیں، لیکن عوام کی بڑی تعداد نے شدت پسندی کے مظاہر کو مسترد کردیا ہے۔ اس طرح پاکستان کی یہ آباد ی عالمی سطح پر دیگر مسلمان ممالک کے لئے ایک نمونے کی حیثیت بھی رکھتی ہے۔
News ID: 427144    Publish Date : 2017/03/27

سیہون شریف پر ہونیوالے تازہ حملے کے فکری و عملی پس منظر کو سمجھے بغیر ایسے واقعات کی روک تھام نہیں ہوسکتی اور اگر روک تھام ضروری ہے تو ’’متبادل بیانیہ‘‘ بھی ضروری ہے۔ وہی متبادل بیانیہ جس کا ذکر پاکستان کے ’’نیشنل ایکشن پلان‘‘ میں کیا گیا ہے۔ ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جو وزارتیں اور وزارتوں کے جو افسر پاکستان میں جس طرح کے مذہبی عناصر کیساتھ ملکر جس قسم کا ’’بیانیہ‘‘ تیار کرنیکی طرف گامزن ہیں، وہ آگ پر پانی ڈالنے کے بجائے جلتی پر تیل کا کام کریگا۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ اس بیانیے کی تیاری میں برصغیر کی مذہبی روایت اور رائج مذہبی رسوم کو کنٹرول کرنیکے نام پر انکی روک تھام کا راستہ اختیار کیا جا رہا ہے۔ اس روک تھام کیلئے اب سرکاری طاقت کو بروئے کار لایا جائیگا۔ گویا پہلے جو کام غیر سرکاری عناصر اپنی طاقت سے انجام دے رہے ہیں، اب وہی کام ’’قانون، عدلیہ اور انتظامیہ کی طاقت‘‘ سے انجام دینے کی پالیسی اختیار کی جائیگی۔
News ID: 426430    Publish Date : 2017/02/20

ایک ’’بادشاہ‘‘ سے کسی نے کہا کہ آپ نے فلاں کو اتنے لاکھ درہم عطا کئے ہیں، مجھے بھی عطا کریں تو ’’بادشاہ‘‘ نے بے ساختہ کہا کہ اس کا تو میں نے ایمان خریدا ہے۔ ادھر سے عرض کیا گیا: حضور! میرا بھی ایمان خرید لیں۔ جب تک ایسے خریدار اور ایسے فروش کار محترم مسلمان سمجھے جاتے رہیں گے، کوئی بڑی اور مثبت تبدیلی عالم اسلام میں ہرگز رونما نہیں ہوگی۔ میں جانتا ہوں کہ اہل فکر و دانش جب تک حق گوئی سے کام نہ لیں، سچائیاں لوگوں تک نہ پہنچائیں، دین کی آفاقی صداقتوں کی طرف دعوت نہ دیں اور فریب کاروں کے چہروں سے نقاب نہ پلٹیں، کاروان رشد و ہدایت آگے نہیں بڑھ سکتا۔ البتہ جو لوگ اس راہ پر گامزن ہیں، وہ جانتے ہیں کہ یہ راستہ بہت کٹھن ہے، جسے ایمان سے مزین زندہ و پائندہ عزم ہی سے پاٹا جاسکتا ہے۔
News ID: 425963    Publish Date : 2017/01/28

تمام امکانات اور ممکنات کو سامنے رکھا جائے تو پاکستان کی خارجہ پالیسی کو از سر نو نئی جامعیت کے ساتھ تشکیل دینا ہوگا۔ ایک طرف روس اور چین کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات اور دوسری طرف امریکا نواز رجعت پسندوں سے دوستی، دو کشتیوں میں سوار ہونے کی کوشش قرار پائے گی۔ اب پاکستان کو یکسو ہونے کے ضرورت ہے۔ ہمارا یہ مقصد نہیں کہ خواہ مخواہ دشمن تراشی کی جائے لیکن ایسے نئے اقدامات اور امید افزائیوں سے گریز کرنا چاہیے جو خارجہ پالیسی کے نئے تقاضوں کے منافی ہیں۔
News ID: 425603    Publish Date : 2017/01/10

ثاقب اکبر :
ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا : مسئلہ کشمیرکشمیریوں کے جذبہ حریت اور پاکستان کی استقامت سے حل ہوگا ۔
News ID: 422812    Publish Date : 2016/08/24

رسا نیوز ایجنسی – منفی تعصب کے خاتمے کے لئے جو ابتدائی ترین کام اہل مذہب کو کرنا ہے، وہ ہے ’’دوسروں کے مقدسات کا احترام۔‘‘ تعصب کے خاتمے کا کم از کم تقاضا یہی ہے۔ اس کی تلقین خود مذہبی راہنماؤں کو کرنا ہے اور اس کی پاسداری کا اہتمام بھی سب سے پہلے انہیں کو کرنا ہے۔ یہ کام صرف ایسی کانفرنسوں، محفلوں اور مذاکروں میں نہیں ہونا چاہیئے کہ جہاں دیگر مذاہب اور مسالک کے لوگ بیٹھے ہوں، بلکہ ان محفلوں میں ایسا کرنا زیادہ ضروری ہے جہاں کسی مذہبی راہنما کے ہم مسلک لوگ موجود ہوں
News ID: 8648    Publish Date : 2015/11/04

رسا نیوز ایجنسی - ہماری سمجھ میں نہیں آتا کہ عالمی سطح پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانے کا مطالبہ کس طرح سے سیاسی مطالبہ کہا جاسکتا ہے۔ اس مطالبے میں کون سی بات فرقہ وارانہ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس مطالبے کو سیاسی اور فرقہ وارانہ کہہ کر سارے معاملے کو مشکوک بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اگر شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار اس مطالبے کو رد کرنے کے لئے اسی طرح کی کمزور دلیلیں دیتے رہیں گے تو یہ شاہوں کی حمایت نہیں رہے گی بلکہ ہر دو کی حیثیت کو مشکوک کر دے گی۔
News ID: 8502    Publish Date : 2015/09/30

رسا نیوز ایجنسی ـ فلسطین فاﺅنڈیشن کے راہنما: امام خمینی(رہ) کے کردار کو زمان و مکان میں قید نہیں کیا جا سکتا ۔
News ID: 8185    Publish Date : 2015/06/06

ثاقب اکبر :
رسا نیوز ایجنسی ـ ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے بیان کیا : ملی یکجہتی کونسل قدر مشترک اور درد مشترک پراتحاد کی علمبردار ہے۔ ہمارا اتحاد ہی پاکستان کو ایک فلاحی اسلامی ریاست بنانے کا ضامن بن سکتا ہے۔
News ID: 7945    Publish Date : 2015/03/23

رسا نیوز ایجنسی - وہی داعش جو کبھی شام میں امریکا اور اس کے مقامی و غیرمقامی حواریوں کی منظور نظر تھی آج اس کے خلاف وہی تمام ممالک اور قوتیں اکٹھی ہو گئی ہیں جو کبھی داعش اور اس کی ہمجولیوں کی سرپرستی کے لیے اکٹھی تھیں ۔ القاعدہ کے نام پر گذشتہ برسوں میں جوکچھ ہوتا رہا ہے وہی القاعدہ کے نئے پرنٹ داعش کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔
News ID: 7353    Publish Date : 2014/10/11

رسا نیوز ایجنسی - عالمی امریکی سلطنت دنیا میں خوف پیدا کرکے قائم کی گئی ہے اور اسی کے سہارے قائم رہ سکتی ہے۔ تصادم اورخوف کی فضا میں فوجی اور سیاسی مداخلت کے موقع پیدا ہوتے ہیں۔ اسی فضا میں اسلحہ بھی بکتا ہے جس کا سب سے بڑا بیوپاری امریکا ہے۔
News ID: 5914    Publish Date : 2013/09/11

ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری:
رسا نیوز ایجنسی - ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری نے یوم آزادی پاکستان و یوم القدس سمینار میں مملکت پاکستان کو ریاست مدینہ کا تسلسل بتاتے ہوئے اس کی قدردانی کی تاکید کی ۔
News ID: 5774    Publish Date : 2013/08/06