19 August 2013 - 22:41
News ID: 5814
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اجلاس میں؛
رسا نیوز ایجنسی – راولپنڈی پاکستان میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی جعفریہ کونسل کے اہم اجلاس میں قومی دفاعی پالیسی سمیت اہم قومی و ملی امور پر اہم فیصلہ متوقع ہے ۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی جعفریہ کونسل کا اہم اجلاس راولپنڈی میں شیعہ علماء کونسل کے سربراہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی صدارت اور صوبائی صدور اور مرکزی کابینہ کے عہدیدارن کی شرکت میں منعقد ہوا ۔


نیز اس اجلاس میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے صدور کے علاوہ مرکزی کابینہ، جے ایس او اور جعفریہ یوتھ کے مرکزی صدور شریک ہیں۔


اجلاس میں قومی دفاعی پالیسی سمیت اہم قومی و ملی امور پر اہم فیصلہ جات متوقع ہے ، اس اہم اجلاس میں ایس یو سی کی مجموعی تنظیمی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬