08 August 2013 - 17:01
News ID: 5784
فونت
ایم ڈبلیو ایم سندھ کے ڈپٹی جنرل سکریٹری:
رسا نیوز ایجنسی – ایم ڈبلیو ایم سندھ کے ڈپٹی جنرل سکریٹری نے پاکستان میں شیعوں کے لئے فطرہ مقدار فی کس 150 روپیہ معین کی ۔
مفتي منيب الرحمان حجت الاسلام سيد صادق رضا تقوي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین سندھ پاکستان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام سید صادق رضا تقوی نے پاکستان میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والوں کے لئے امسال فطرہ مقدار فی کس 150 روپیہ معین کی ۔


حجت الاسلام تقوی نے کہا: فطرہ درحقیقت اللہ تعالٰی کی طرف سے مستحق، نادار، غرباء و مساکین کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے ایک ایسا فریضہ ہے جو ہر مسلمان پر عائد ہوتا ہے۔


سرزمین پاکستان کے اس مشھور شیعہ عالم دین نے یہ کہتے ہوئے کہ عید الفطر پر فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے فطرانہ کی رقم 150 روپے فی کس ہوگی کہا: فطرہ میں فی کس تین کلو گندم یا چاول یا اسکے مساوی رقم ادا کی جاتی ہے ہے۔


انہوں ںے یاد دہانی کی: فطرہ میں غالبی غذا پر توجہ لازمی ہے ، جن گھرانہ کی غالبی غذا روٹی ہو وہ گندم کی قمیت ادا کریں گے اور جن گھرانے کی غالبی غذا چاول ہو چاول کی قمیت ادا کریں گے ۔


دوسری جانب مرکزی پاکستان رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے فی کس 100 روپیہ فطرہ کی رقم اعلان کی ۔


انہوں نے مزید کہا: فدیہ صوم برائے 30 یوم 3000 روپے، کفارہ صوم برائے 60 مساکین 6 ہزار روپے اور کفارہ قسم 1000 روپے ہوگی ۔


انہوں نے کہا: کھجور کے حساب سے صدقہ فطر 280 روپے، فدیہ صوم 8 ہزار 400 جبکہ کفارہ صوم 16 ہزار 800 ، کفارہ قسم 2 ہزار 800 روپے ، جو کے حساب سے فطرہ 2 سو روپے، فدیہ صوم 6 ہزار، کفارہ صوم 12 ہزار اور کفارہ قسم 2 ہزار روپے ، کشمش کے حساب سے فطرہ 550 روپے، فدیہ صوم 16 ہزار 500، کفارہ صوم 33 ہزار جبکہ کفارہ قسم 5 ہزار 500 روپے ہوگی  ۔


مفتی منیب الرحمان کا کہا: اللہ نے جن کو مال و دولت سے نوازا ہے وہ اپنے معیار زندگی کے مطابق فطرہ، فدیہ اور کفارہ ادا کریں تاکہ غربا اور مساکین کی مناسب اندازمیں مدد ہو سکے۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬