15 January 2014 - 15:37
News ID: 6330
فونت
سعودیہ عربیہ کے شیعہ عالم دین:
رسا نیوز ایجنسی - سعودیہ عربیہ کے شیعہ عالم دین نے اسلامی معاشرہ میں علماء کے کردار کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عصر غیبت امام زمانہ(عج) میں علماء، امت مسلمہ کی ہدایت و رھبری کے ذمہ دار ہیں ۔
شيخ فيصل العوامي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودیہ عربیہ کے شیعہ عالم دین حجت الاسلام شیخ فیصل العوامی نے گذشتہ روز شهر قطیف میں اسلامی معاشرہ میں علماء کے کردار کی جانب اشارہ کیا اور کہا : عصر غیبت امام زمانہ(عج) میں علماء، امت مسلمہ کی ہدایت و رھبری کے ذمہ دار ہیں ۔


انہوں نے مزید کہا: دینی اصلاحات اور اسلامی معارف کی بہ نسبت عوام کی معلومات میں اضافہ عصر غیبت امام زمانہ(عج) میں علماء کے دیگر فرائض میں سے ہے  ۔


حجت الاسلام عوامی نے لفظ عالم کی تفسیر کرتے ہوئے کہا : آیات و روایات کی بنیادوں پر عالم وہ ہے جو معارف اهل بیت (ع)  کے حصول  میں کوشاں رہے  ۔


انہوں نے مزید کہا: وہ علم مفید اور قابل استفادہ ہے جو عمل کے ساتھ ہو، بغیر عمل کا عالم حباب کے مانند ہے ۔


سعودیہ عربیہ کے شیعہ عالم دین نے بیان کیا : علمائے اسلام قوم کی سیاسی رھبری کے ساتھ ساتھ فکری ، ثقافتی اور سماجی رھبری و ہدایت کے بھی ذمہ دار ہیں ۔


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬