‫‫کیٹیگری‬ :
25 February 2014 - 17:33
News ID: 6456
فونت
رہبر انقلاب اسلامی:
رسا نیوز ایجنسی – رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے قوای سہ گانہ، مجریہ، عدلیہ اور مقننہ کے سربراہوں سے ملاقات میں استقامتی معیشت کی پالیسیاں کو جامع اور وسیع البنیاد بتایا ۔
رہبر معظم اور قواي سہ گانہ کا مشترکہ اجلاس

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران حضرت ایت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایران کے قوای مجریہ، عدلیہ اور مقننہ کے سربراہوں سے ملاقات میں اہم نکات پر گفتگو کی ۔


اس اجلاس میں استقامتی معیشت کی پالیسیوں پر عمل درآمد اور ان کے اہداف کے حصول کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔


رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس اجلاس میں فرمایا : استقامتی معیشت کی پالیسیاں جامع اور وسیع البنیاد ہیں لہذا ان پر عمل درآمد کا نتیجہ بھی ہمہ گیر اور جامع ہونا چاہئے۔


انہوں نے معیشتی مسائل اور ان سے پیدا ہونے والی مشکلات کو عوام اور ملک کا بنیادی مسئلہ قراردیا اور کہا: ان پالیسیوں کے پیش نظر حکومت، پارلیمنٹ اور عدلیہ کو بھرپور طرح سے اپنے اپنے فرائض انجام دینے ہوں گے۔


آپ نے یہ فرماتے ہوئے کہ اگر اس ہدف کے لئے بعض متضاد قوانین کو ختم کرنا ضروری ہو تو پارلیمنٹ کو چاہئے کہ انہیں ختم کرے اور اگر بعض سخت اور کڑے قوانین کو بھی تبدیل کرنا ضروری ہوتو انہیں بھی آسان بنائے کہا: حکومت اپنے احکامات سے یہ کام انجام دے۔ 


حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ استقامتی معیشت کے اصولوں پر، صحیح استدلال اور دانشمندی سے عمل کیا جائے کہا: استقامتی معیشت کی پالیسیوں کا بنیادی نکتہ، عوام کی شراکت سے عبارت ہے۔


واضح رہے کہ اس اجلاس میں صدر مملکت جناب ڈاکٹر حسن روحانی، پارلیمنٹ اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی اور عدلیہ کے سربراہ  آیت اللہ محمد صادق آملی لاریجانی نے بھی اپنے اپنے نکات بیان کئے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬