24 July 2013 - 15:21
News ID: 5696
فونت
حجت الاسلام سید ساجدعلی نقوی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے لاہور میں مختلف وفود کی ملاقات میں کہا: علماء کرام امت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق کا پیغام دیں اور اختلافی مسائل سے گریز کریں ۔
حجت الاسلام سيد ساجدعلي نقوي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان اور شیعہ علماء کونسل کے صدر حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے گذشتہ روز لاہور میں مختلف وفود کی ملاقات میں ملی امور پر تبادلہ خیال اور علماء کرام سے مطالبہ کیا: امت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق کا پیغام دیں اور اختلافی مسائل سے گریز کریں ۔


حجت الاسلام نقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ محراب و منبر ملت مسلمہ کے لئے پیغام اتحاد و اتفاق کے نشر کا وسیلہ ہو کہا: مسلمانوں کے درمیان عالمی سامراج نے اختلاف کی بیج بوئی اور اس سے اسے ہی فائدہ پہونچتا ہے ۔


ملی یکجہتی کونسل کے قائم مقام سربراہ کے اس دو روزہ دورہ لاہور میں، اسلامی تحریک پنجاب کے صدر مظہر عباس علوی، جنرل سکریٹری مولانا عظمت علی، سینئر نائب صدر حافظ کاظم رضا نقوی، نائب صدر سردار کاظم علی حیدری، ضلع لاہور کے صدر مولانا شمس عباس نقوی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔


جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کے صدر علی محسن چوہدری اور ان کے ھمراہ موجود دیگرعہدیداران، جے ایس او پاکستان کے اراکین اور جعفریہ یوتھ پاکستان لاہور کے صدر عامر علی بھٹی کے ھمراہ دیگر اھلکاروں نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی سے ملاقات اور پاکستان کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔


نیز شعبہ خواتین، بانیان مجالس اور عزادار انجمنوں کے وفود نے بھی اپ سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬