‫‫کیٹیگری‬ :
26 July 2013 - 19:59
News ID: 5708
فونت
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی:
رسا نیوز ایجنسی - اسلامی تحریک کے سربراہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے تاکید کی: اسلامی احکامات سے دوری امت مسلمہ کی مشکلات کی جڑ ہے ۔
پيام نور سيمنار کراچي پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، «پیام نور سیمنار» شیعہ علماء کونسل پاکستان کی کوشش، علمائے کرام، شخصیتوں اور مختلف عوامی طبقات کی شرکت میں، گذشتہ شب کراچی کے علاقے ملیر کی مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار سوسائٹی میں منعقد ہوا  ۔


حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ اگر صحیح طریقے سے دین پر عمل کیا جائے تو ساری مشکلات ختم ہوسکتی ہیں کہا: ملت تشیع کے حقوق کا تحفظ کرچکے  اب دفاعی پالیسی ترتیب دیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا: نیشنل ڈیفنس پالیسی کیلئے بزرگ مشورہ دیں گے اور جوان اس میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔


پاکستان کے اس مشھور شیعہ عالم دین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امامت کا ایک پہلو حکمرانی ہے، دین کی اس دور میں تشریح کرنا ضروری ہے تاکہ جدید دور کا انسان اس کی طرف لوٹ آئیں کہا: دین پر اگر صحیح طریقے سے عمل کیا جائے تو ساری مشکلات ختم ہوسکتی ہیں۔


انہوں نے مزید کہا: جب اصلاح ہوگی تو ملک میں امن ہوگا لیکن اس وقت ملک میں اصلاح نہیں ہے۔


اسلامی تحریک کے سربراہ نے یہ کہتے ہوئے کہ سیدہ بی بی زینب (س) کے روضہ کی ذمہ داری محفوظ اور مضبوط ہاتوں میں ہے جبکہ حفاظت میں ہمارا حصہ بھی شامل ہے کہا: ہماری نگاہیں مسلسل اس جانب ہیں ، ہم دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬