‫‫کیٹیگری‬ :
29 January 2014 - 12:54
News ID: 6375
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے تکفیری اور شدت پسند گروہ کو عالمی سامراجیت کا خود ساختہ وجود جانا اور کہا: یہ گروہ اپنے اقدامات کے ذریعہ اسلام کی بنیادوں کو کاٹ رہے ہیں ۔
آيت الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی آج صبح اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو مسجد آعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا تکفیری اور شدت پسند گروہ کو عالم اسلام کی عظیم مصیبت جانا ۔
انہوں ںے وہابیت اور تکفیریوں کو عالمی سامراجیت کا خود ساختہ وجود اور ان کا آلہ کار جانا اور کہا: یہ گروہ اپنے اقدامات کے ذریعہ اسلام کی بنیادوں کو کاٹ رہے ہیں ۔ 


آیت الله نوری همدانی مزید کہا: اسلام مہربانی ، ہمدردی اور صلح و سلامتی کا دین ہے مگر تکفیریوں نے جو اسلام کی تصویر پیش کی ہے اور کررہے ہیں اس نے اسلام کی صورت بگاڑ کر رکھ دی ہے لھذا ہم دنیا کو تکفیریوں اور پسندوں کے حقیقی چہرے سے آشنا کرائیں کہ یہ لوگ ہم میں سے نہیں ہیں ۔ 


انہوں ںے اسلام کے دشمنوں سے مقابلہ میں ہر مذھب و ائین کے ماننے والے مسلمانوں کو اتحاد و یکجہتی کی دعوت دی اور کہا: اگر ملت اسلامیہ دشمن کے شر سے اور شدت پسند گروہ کی بلاوں سے محفوظ رہنا چاہتی ہے تو اتحاد کا دامن تھام لے  ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی عالم اسلام کی مشکلات کی بنیاد مرسل آعظم کے ترسیم کردہ راستوں سے انحراف جانا اور کہا: ولایت کے سلسلہ میں رسول اسلام(ص) کی متعدد نصیحیتوں اور تاکیدات کے باوجود افسوس سقیفہ میں اسلام کا راستہ موڑ دیا گیا اور حضرت علی(ع) کو خانہ نشین کردیا گیا ۔


انہوں ںے مکتب اہلبیت علیھم السلام کو مکتب حق و حقیقت جانا اور کہا: خداوند متعال کے مد مقابل قیام کرنے والوں اور نور الھی کو خاموش کرنے والوں کے ھرگز توفیقات شامل حال نہیں ہوسکتی ۔


حوزه علمیہ قم میں درس خارج کے معروف استاد نے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں مولائے کائنات علی ابن ابی طالب علیھما السلام سے نھج البلاغہ میں موجود اخلاقی روایت کی تشریح و تفسیر کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬