‫‫کیٹیگری‬ :
06 April 2013 - 17:55
News ID: 5255
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
رسا نیوزایجنسی - آیت الله علوی گرگانی نے اپنے ارسال کردہ بیانیہ میں آل سعود کی جانب سے شیخ نمر کی پھانسی کے تقاضہ کی شدید مذمت کی ۔
آيت‌الله علوي‌گرگاني



رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، آیت الله علوی گرگانی نے اپنے ارسال کردہ بیانیہ میں سعودیہ کے شیعوں کے ساتھ آل سعود کے برے برتاو کی شدید مذمت کرتے ہوئے آل سعود کی جانب سے سعودیہ کے شیعہ عالم دین شیخ نمر باقر النمر کی پھانسی کے تقاضہ کو مھلک اور خطرناک جانا و نیز دنیا کے مسلمانوں اور آزادی طلب انسانوں سےاس تقاضہ کے خلاف سنجیدہ اقدام کرنے کی تاکید کی  ۔


اس بیانیہ کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :


بسم الله الرحمن الرحیم


من المؤمنین رجال صدقوا ما عاهدوالله علیه فمنهم من قضی نحبه و منهم من ینتظر


ھمیں خبر ملی کہ سعودیہ اٹارنی جنرل نے ایک خطرناک اور قابل غور اقدام میں آل سعود کورٹ سے شیعہ عالم دین ، مرد مجاھد حضرت حجت الاسلام و المسلمین آقای شیخ نمر باقر النمر کے سلسلہ میں محارب اللہ کا حکم دینے کا مطالبہ کیا تاکہ ان کی پھانسی کا زمنیہ فراھم ہوسکے ۔


میں اس اقدام کو عالم اسلام ، شیعہ و سنی مصالح کے خلاف ، عالمی سامراحیت کی گھناونی سازش کا نتیجہ اور علماء اسلام و دین خدا کی حفاظت کرنے والوں کے خاتمہ کا مقصد جانتا ہوں ، اور اسی بنیاد پر اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے دنیا کے مسلمانوں اور آزادی خواہ  انسانوں خصوصا سعودیہ کے مسلمانوں سے ھمارا تقاضہ کے ہے کہ آل سعود انتظامیہ کی کارکردگی کے خلاف اپنے اعتراضات سے  دنیا کو آگاہ کریں ۔


علوی گرگانی


قم ایران
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬