01 July 2010 - 15:02
News ID: 1515
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
رسا نیوزایجنسی - آیت الله علوی گرگانی نے خدا پہ توکل ، ائمه اطهار(ع) سے توسل کو کامیابی کا راز اور خدا اورمعنویت سے دوری کوانسان کی گمراہی کا اھم سبب بیان کیا ۔
آيت الله علوي گرگاني

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹرکی رپورٹ کے مطابق ، حوزه علمیه قم کے معروف استاذہ میں سے آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی نے منگل کے روز پلیس یونیورسٹی کے طلاب سے ملاقات میں فلسفہ خلقت بشر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : خداوند تبارک و تعالی نے انسانوں کو علل واسباب کی بنیاد پر خلق کیا ہے اور دلیلوں کی بناء پر ہی اس دنیاسے اٹھائے گا ۔

انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہ خدا نے انسانوں کی ھدایت کے لئے انبیاء و اولیاء کو بھیجا ہے کہا : ان کے بیانات سے استفادہ اور انکی باتوں پر عمل کرتے ہوئے ھمیں اپنی معرفت اور معنویت میں اضافہ کرنا چاھئے ۔

اپ نے مخلوقات عالم پر غور وخوض کو انسانوں کے اندر خدا کی شناخت کے اسباب بیان کرتے ہوئے تاکید کی : انسان کو ھمیشہ اپنے وقت سے اچھی طرح استفادہ کرنا چاھئے اور کامل حقیقی تک پہونچنے کی کوشش میں رہنا چاھئے ۔

آیت الله علوی گرگانی نے خدا پہ توکل ، ائمه اطهار(ع) سے توسل کو کامیابی کا راز بیان کرتے ہوئے کہا : خدا اور معنویت سے دوری انسانوں کی گمراہی کے اسباب فراھم کرتا ہے اورانسانوں میں سستی کا سبب ہے ۔

اپ نے موجودہ افراد کو خطاب کرتے ہوئے کہا : اپ سبھی رضای الهی کے راستوں پرگامزن رہیں اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کی کوشش کریں اور جان لیں کہ خدا پہ توکل ، ائمه اطهار(ع) سے توسل انسانوں کے تمام مقاصد کو پورا کردیتا ہے ۔





تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬