‫‫کیٹیگری‬ :
01 January 2014 - 20:24
News ID: 6280
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
رسا نیوز ایجنسی - مراجع قم میں سے آیت الله علوی گرگانی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ طلاب اپنا کردار ایسا بنائیں کہ ان کے ہمنشینی میں لوگوں کو خدا یاد آجائے کہا: معنویت اہم مسئلہ ہے طلاب تعلیم کے ساتھ ساتھ اس پر بھی خاص توجہ کریں ۔
آيت الله علوي گرگاني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد حضرت آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی نے آج ظھر سے قبل حوزہ علمیہ امام صادق علیہ السلام کے طلاب و افاضل سے ملاقات میں مرسل آعظم حضرت محمد مصطفی ، امام دوم حسن مجتبی اور امام ھشتم علی ابن موسی الرضا علیھم السلام کی شہادت کی تعزیت پیش کرتے ہوئے طلاب سے خطاب میں کہا: انسان جس میدان میں اترے اس کے شرائط کی مراعات کرے  ۔


انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ علم دین حاصل کرنے کی توفیق عظیم نعمت ہے جس کی ہمیں قدر کرنی چاہئے کہا : طالب علم ، مکتب اهل بیت(ع) کے شاگرد ہیں لھذا شرائط کی مراعات کے ساتھ ساتھ بزرگ علماء کے راستہ پر گامزن رہیں ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ استاد نے طلاب کو معنوی مسائل پر توجہ کی دعوت دیتے ہوئے کہا: معنویت اہم مسئلہ ہے طلاب تعلیم کے ساتھ ساتھ اس پر بھی خاص توجہ کریں ۔


حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ طلاب امام معصوم(ع) کو یاد دلانے والے ہوں کہا: طلاب اپنا کردار ایسا بنائیں کہ ان کے ہمنشینی میں لوگوں کو خدا یاد آجائے ۔


انہوں نے مزید کہا: علماء دنیا کے حالات و مسائل سے اتنا زیادہ اگاہ ہوں کہ لوگوں کے سوالات و ضرورتوں کا جواب دے سکیں ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے نامور استاد نے ایات قران کریم کے ائینہ میں تقوا الھی پر توجہ کی تاکید کی اور کہا: تقوا ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر طلاب کو خصوصی توجہ کرنا چاہئے  ۔


حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے طلاب کی ایک خصوصیت قران کریم سے خاص لگاو اور انسیت جانا اور کہا: طلاب سیرت اهل بیت(ع) کے تحت قران کو اہمیت دیں اور قرانی احکام پر عمل پیرا ہوں  ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے نامور استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فقط قران کا حفظ کرنا کافی نہیں ہے کہا: حفظ کے ساتھ ساتھ قرانی ایات و الھی احکامات پر بھی عمل ضروری ہے ۔


انہوں نے علم دین کے حصول میں ماضی کے طلاب کو درپیش مشکلات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اج نظام اسلامی کی برکتوں سے علوم معارف کی تحصیل میں موجود روکاوٹیں ختم ہوگئیں ہیں لھذا اس موقع کو غنیمت جانیں اور اس سے بخوبی استفادہ کریں ۔


دوسری جانب آیت الله علوی گرگانی نے گذشتہ روز قم کے گورنر سے ہونے والی ملاقات میں شھر قم کو ایران کے دیگر شھروں سے برجستہ بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : قم میں حوزہ علمیہ ، مراجع تقلید اور حرم کریمہ اہلبیت علیھم السلام ہونے کی بنیاد پر اسے دیگر شھروں سے برجستہ ہونا چاہئے  ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ نظام اسلامی خصوصا آشیانہ آل محمد علیھم السلام کی خدمت کا موقع عظیم توفیق ہے کہا: خدا نے اپ کے دوش پر اہم ذمہ داری قرار دی ہے جسے بہتر طریقہ سے انجام دینے کی کوشش کریں  ۔


آیت الله علوی گرگانی نے قم کے نئے گورنر سے خطاب میں کہا: سابق گورنر حجت الاسلام موسی پور نے عالم دین ہونے کے باوجود قم کی عوام پر بہت اچھا اثر چھوڑا امید ہے کہ اپ بھی کامیاب و کامران رہیں گے عوام کی خدمت کریں گے ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے نامور استاد نے اپنی تقریر کے اخر میں یاد دہانی کی : قم ہر لحاظ سے ایران کے دیگر شھروں میں نمایاں قرار پائے کیوں کہ قم دارالفقہ و الفقاهت ہے امید ہے کہ اپ کامیاب ہوں گے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬