آیت الله علوی گرگانی:
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله علوی گرگانی اس اشارہ کے ساتھ کہ حرام غذا اور گناہ انسان کو نابود کر دیتا ہے حرام چیزوں سے پرھیز اور حلال رزق کی تلاش اور حصول کو حسن خلق کے مصداقوں میں سے جانا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی حوزہ علمیہ قم کے مشہور استاد نے وزارت دفاع کے افسروں سے ملاقات کے درمیان ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انسان کی زندگی میں کامیابی کو خدا کی مرضی حاصل کرنا اور صالح عمل کو انجام دینا جانا ہے اور اظہار کیا : ھم لوگوں کو کوشش کرنی چاہیئے کہ میرے اعمال و رفتار خدا کی رضایت حاصل کرنے کے لئے ہو اور ساتھ ساتھ آئمہ اطہار (ع) اور بزرگان دین کے بیانات کی طرف توجہ رکھا کریں ۔
انہوں نے رجب کے مہینہ کو ولایت کا مہینہ جانا اور معاشرہ اور خاص کر جوانوں کو اس مبارک مہینہ سے فائیدہ اٹھانا چاہیئے کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے وضاحت کی : رجب کا مہینہ مولای متقیان علی ابن ابی طالب علیہ السلام سے منسوب ہے اور جو شخص بھی اس امام کے ولایت کو قبول نہ کرے وہ پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولایت کو قبول نہی کیا ہے ۔
حوزہ علمیہ قم کے استاد نے تاکید کی : رجب اور شعبان کے مہینہ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے اور رمضان کے مبارک مہینہ میں ذات اقدس الهی کے بارگاہ میں مھمان ہونے کے لئے اپنے آپ کو تیار کرے ۔
آیت الله علوی گرگانی نے ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ محرامات سے پرھیز اور حلال رزق کی طلب کو حسن خلق کے مصداق میں سے جانا ہے اور بیان کیا : خدا کے بندے کو چاہیئے کہ حرام اور حلال کی طرف توجہ رکھے اور جان لے کہ حرام لقمہ انسان کی زندگی کو نابود کر دیتی ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے