آیت الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله علوی گرگانی نے اسلامی و دینی تعلیمات کی جامعیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : ھم لوگوں کو چاہیئے کہ اسلامی و دینی تعلیمات ھماری زندگی اور ھمارے امور میں سر فہرست ہو ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق آیت الله سید محمدعلی علوی گرگانی حوزہ علمیہ قم کے مشہور و نمایہ استاد نے آج ظھر کے وقت اسلامی انقلاب کے پاسدار کے سربراہ و اھل کار سے ملاقات کے درمیان آیات و روایت کو بیان کرتے ہوئے کسی کام کے انجام دینے میں انسان کے نیت کی اھمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا : ھم لوگوں کو کوشش کرنی چاہیئے کہ ھماری نیت و اعمال اور رفتار خدا کے لئے ہوں ۔
انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ ناپاک و گندے نیت کے کیا اثرات ہوتے ہیں وضاحت کی : اپنے اعمال و رفتار کی طرف توجہ کرنی چاہیئے اور ھم لوگ جو کام انجام دیتے ہیں خالص نیت کے ساتھ انجام دینی چاہیئے ۔
حوزہ علمیہ قم کے اس مشہور استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ کبھی کبھی انسان کی بری نیت انسان کو ذلیل کرتا ہے اظہار کیا : اگر اپنے اعمال میں خالص نیت ہوگی اور کسی کام کو ذمہ داری کے ساتھ بغیر لاپرواھی کے انجام دیا جائیگا تو اس کام میں خدا کی رضایت حاصل کی گئی ہے ۔
انہوں نے قاعده حسن عدل و قبح ظلم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : ظلم ھر سماج و معاشرے میں برا ہے اور عدالت ھر معاشرے میں ممدوح اور پسندیدہ امر ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے