رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی، حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد آج ظھر کے وقت ایران میں پولیس محکمہ کے سربراہوں سے ملاقات کے درمیان اپنی گفتگو میں انتظامیہ کے کاموں کی اھمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظھار خیال کیا : انتظامیہ کے امور نظام کے لئے باعث ارزش ہیں اور ان کا کام بہت ہی سخت اور خطیر ہے ۔
انہوں نے اپنی تقریر کو اخلاقی نکات کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے روح و روان کی تقویت کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا : وہ چیز جو انسان کے اعتبار اور اس کے ارزش کو بڑھاتی ہے وہ سالم روح اور روان ہے لیکن افسوس کی بات ہے دنیا کی پرستش کرنے والے زیادہ تر ظاھری امور کی طرف توجہ دیتے ہیں اور اپنے روح روان کی تقویت سے غافل ہو جاتے ہیں ۔
آیت الله علوی گرگانی اس بیان کے ساتھ کہ بی روحانی حکومت پو افسوس کرتے ہوئے تاکید کی : ھمارے بزرگوں نے ھمیشہ ھم لوگوں سے تاکید کی ہے کہ اپنے اعمال و رفتار کی حفاظت کریں تا کہ گناہ و معصیت میں گرفتار نہ ہوں جائیں ۔
انھوں نے اضافہ کیا : معصیت و گناہ الھی انسان کے روح و روان کو تحت تاثیر قرار دیتا ہے اور انسان کو متاثر و افسرده کرتا ہے ۔