رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی حوزه علمیه قم کے نمایہ استاد سے ایران کے انتظامیہ کالج کے دانشجو نے ملاقات کی جس میں انہوں نے امام حسین علیہ السلام کے اس روایت کی طرف اشارہ کیا ہے جس میں جوانوں کے لئے تقوی الھی اور واجبات پر عمل کرنا اور محرمات کو ترک کرنے کی نصیحت کی گئی ہے اور کہا : جوانوں کو چاہیئے کوشش کریں چاہے وہ کسی بھی پسٹ و مقام پر فائیز ہیں اپنے اعمال اور رفتار کی حفاظت کریں تا کہ خدا نہ کرے کوئی نا پسندیدی اعمال کے مرتکب ہو جائیں۔
آیت الله علوی گرگانی نے اسلامی تعلیم کا اھتمام اور آئمہ اور بزرگوں نے جو تقوی کے سلسلہ میں تاکید کی ہے اس کی طرف اشارہ کے ساتھ بیان کیا : لوگوں کے دل اور قلوب ظرف کے مانند ہیں کہ ھر ایک کے اندر خاص صلاحیت پائی جاتی ہے اور جتنا بھی انسان کے دل میں گنجائیش زیادہ پائی جائیگی اس کی کامیابی بھی اس کے نصیب میں زیادہ ہوگی۔
حوزہ علمیہ قم کے استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ جوانوں کو چاہیئے بزرگوں و علماء کے قول و موعظہ کو اپنے کام کے لئے نمونہ قرار دیں تاکید کی : خدا کے بندے اگر تقوی رکھیں تو خدا تمام اس امور کو جس سے انسان کو نفرت ہوتی ہے اس کے لئے اس کو نیکی اور خوشی میں بدل دیگا ۔