آیت الله علوی گرگانی:
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله علوی گرگانی اس بیان کے ساتھ کہ ولایت فقیہ جدید اور تازہ حکم نہی ہے بلکہ اس کی ابتدا دینی تعلیمات اور اسلامی روایت میں ہے، ولی فقیہ کی اطاعت کو امام معصوم (ع) کی اطاعت کی طرح لازم جانا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی حوزه علمیه قم کے مشہور و معروف استاد نے سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے اھل کار جو تعالی بصیرت پروگرام میں شریک تھے ان سے ملاقات میں رجب کے مبارک مہینہ کی مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ اس مہینہ کو الھی رحمت اور ولایت کا مہینہ بتایا ہے ۔
انہوں نے اس با فضیلت مہینہ میں مومنین اور متدینین سے بھرپور فائیدہ اٹھانے پر زور دیتے ہوئے تاکید کی : رجب کا مہینہ وہ مہینہ ہے کہ اس میں خداوند عالم اپنے رحمت کا دروازہ اپنے مومنین اور بندوں پر وسیع کر دیتا ہے اور معاشرہ خاص کر مسلمان اس مہینہ سے کامل فائیدہ اٹھائیں ۔
حوزہ علمیہ قم کے اس مشہور استاد نے رجب کے مہینہ کو ولایت کا مہینہ جانا ہے اور بیان کیا : رجب کا مہینہ استغفار اور توبہ کا مہینہ ہے اور اس مہینہ میں لوگ حضرت علی (ع) کے مہمان ہیں سب لوگ اس مہینہ کی قدر جانیں ۔
آیت الله علوی گرگانی نے اسلام میں مقام ولایت فقیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ولی فقیہ کی اطاعت کو امام معصوم (ع) کی اطاعت کی طرح لازم جانا ہے اور وضاحت کی : ھم لوگ ولایت فقیہ کی اطاعت کرتے ہیں اس جہت سے کہ ولی خدا اور امام معصوم (ع) کی اطاعت ہوگی اور جس نے بھی ولایت کو قبول کیا خدا کو قبول کیا ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے