29 May 2010 - 18:12
News ID: 1381
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله علوی گرگانی نے معاشرے کو اھل بیت علیہ السلام کے نمونہ پر عمل کرنے کی ضرورت کی تاکید کے ساتھ کہا : اھل بیت علیہ السلام کی راہ دنیا اور آخرت میں کامیابی کی ضامن ہے ۔
آيت الله علوي گرگاني

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی حوزہ علمہ قم ایران کے مشہور استاد نے روز شنبہ ظھر کے وقت سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے دریائی فوج کے درمیان اپنی تقریر میں اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی (رہ) کی اکیسویں برسی کی موقع پر ان حالات و واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی زندگی کے بعض اھم واقعات کو بیان کیا ۔

انہوں نے اسلامی انقلاب میں امام خمینی (رہ) کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس زمانہ میں ھم لوگوں کے لئے فخر کی بات ہے کہ اھل بیت علیہ السلام کے دسترخوان پر ہیں اور ان کی ولایت کے سایہ میں زندگی گزار رہے ہیں اور ان کی طرف سے عطا کئے ہوئے نعمات کے محتاج ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم کے معروف استاد نے معاشرے کو اھل بیت علیہ السلام کے نمونہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تاکید کیا : آئمہ اطھار علیہم السلام اور اولیا الهی کی سیرت کی طرف غور کرتے ہوئے الھی تقوی کو اختیار کریں اور ولایت اور اھل بیت علیہ السلام کی نعمت کی قدر کریں ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬