20 June 2010 - 16:53
News ID: 1476
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
رسا نیوزایجنسی - آیت الله علوی گرگانی نے یہ بیان کرتےہوئے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی رھبر معظم اور نظام کی طاقت ہے کہا : سپاہ کو ولایت فقیہ کا مدافع اور محافظ ہونا چاھئے ۔
آيت الله علوي گرگاني

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، حوزه علمیہ قم کے معروف استاد میں سے آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اھل کاروں سے ملاقات میں ماہ رجب کی برکتوں سے استفادہ کرنےکی تلقین کرتے ہوئے کہا : یہ مہینہ بابرکت مہینہ ہے خداوند متعال نے اس مہینے میں اپنے بندوں کے لئے اپنی رحمتوں کے دروازے کھول دیئے ہیں۔

اپ نے بیان کیا : ماه رجب حضرت علی(ع) سے اورماہ شعبان پیغمبراسلام (ص) سے متعلق ہے اور ماه رمضان ماه ضیافت الهی ہے ھمیں تلاش کرنی چاھئے کہ اس دو ماہ میں تقوی الھی کے ذریعہ خود کو ماه مبارک رمضان میں خدا کی مھمانی کے لئے امادہ کرسکیں ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئےکہ انسانوں کے اعمال ولایت کے زیر سایہ مقبول ہیں اور ھر انسان کی وقعت اس کے ایمان کی بنیاد پر ہے کہا : ھمیں تقوای الهی کے ساتھ کوشش کرنی چاھئے کہ اھم اموراور وظائف کی انجام دہی میں مناسب قدم اٹھائیں ۔

آیت الله علوی گرگانی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اقدامات کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا : سپاہ رھبر معظم اور نظام کی طاقت ہے ۔

انہوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اھل کاروں کو خطاب کرتے ہوئے کہا : اپ کو ولایت فقیہ کا مدافع اور محافظ ہونا چاھئے اگراپ اپنی سرگرمیاں اس طرح رکھیں کہ دشمن اس ملک کی سرزمین پہ تجازو کا ارادہ بھی نہ کرسکے تو یقینا خدا کے نزدیک ماجور ہوں گے ۔

آیت الله علوی گرگانی نے کہا : بحمد لله پاسداراں انقلاب اسلامی کی منزلت بلند اور اھمیت زیادہ ہے ھمیں اس وقت جس کی ضرورت ہے وہ معنوی ارتقاء اور تقوی الھی کی ضرورت ہے ۔

اپ نے استقلال و آزادی کو انقلاب اسلامی کی دواھم نعمتوں میں بیان کرتے ہوئے کہا : ھمیں اس نعمت پہ شکر ادا کرنا چاھئے اور ولایت فقیہ کی بھرپور حمایت کرنی چاھئے ۔

آیت الله علوی گرگانی نے اخر میں انبیا و رسل الهی کے مبعوث ہونے کا فلسفہ بیان کرتےہوئے کہا : خدا نے انہیں انسانوں کی ھدایت کے لئے مبعوث کیا اور خاندان رسالت و نبوت خدا کا نور ہیں ھمیں اپنی ذاتی اور اجتماعی زندگی میں انہیں نمونہ قرار دینا چاھئے ۔




تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬