10 May 2010 - 15:24
News ID: 1311
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله علوی گرگانی نے گناہ اور انحرافات سے بچنے میں موعظہ کے نقش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے زور دیا : ھر انسان زندگی کے تمام مواقع پر موعظہ کا محتاج ہے ۔
آيت الله علوي گرگاني
 
رسا نیوا ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد نے پاسداران انقلاب اسلامی کے گروہ سے ملاقات میں انسان کی زندگی میں کامیابی کو خدا کی خوشنودی و رضایت اور نیک عمل کے انجام دینے کو جانا ہے اور اظہار کیا : ھم لوگوں کو کوشش کرنی چاہیئے کہ زندگی کے تمام مواقع قلم ، رفتار اور اعمال میں خدا کی رضایت اور اس کی خوشی حاصل کر سکیں اور اس امور کے انجام پانے کے بعد ہی ذاتی و معاشرتی زندگی میں کامیابی حاصل ہوگی ۔

انہوں نے نصیحت و موعظہ کو ایک مومن انسان کی اھم ضرورتوں میں سے جانا اور تاکید کی : وہ انسان جو خود کو موعظہ و نصیحت کے درمیان قرار دیتا ہے کبھی بھی گناہ ، انحراف و گمراھی اور لغزش کی طرف نہی جاتا اور اس سے محفوظ رہتا ہے ۔

آیت الله علوی گرگانی نے ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عقل کو خدا کا نمائیدہ بتایا اور اظہار کیا : عقل سلیم انسان کو نیک اور سیدھے راستہ کی طرف ھدایت کرتا ہے لیکن ھوای نفس انسان کو برے راستہ کی طرف لے جاتا ہے لھذا ھم لوگوں کو ھمیشہ عقل کی پیروی کرنے کی کوشش کرنا چاہئے ۔

حوزہ علمیہ قم کے مشہور استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ نصیحت انسان کو گناہ سے دور رکھتا ہے اظہار کیا : انسان کو چاہئے کہ وہ ھمیشہ نصیحت و موعظہ کو حاصل کرے اور اپنے انجام اعمال و رفتار میں غور فکر کرے تا کہ حق کے راستہ اور کمال کے حصول سے منحرف نہ ہو جائے ۔ 
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬