رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے مطابق ، آیت الله علوی گرگانی نے گذشتہ روز چند اھم انتظٓامی عھدہ دار و اھل کار سے ملاقات میں کہا : قیامت کا انکار واھی خیال ہے اور سب کے سب اپنے اعمال کے جواب دہ ہونگے ۔
حوزه علمیه قم میں فقہ و اصول کے درس خارج کے استاد نے اس بیان کےساتھ کہ قیامت کے روز تمام انسان مشکلات میں گرفتار ہیں اور عذاب کی شدت کی بنا پر سب ایک دوسرے سے فرار اختیار کرینگے اظہار خیال کیا : انسان کے نجات کا راستہ اس کے اعمال سے ہے ، اگر دنیا میں سنجیده عمل کرے تو دوسروں کی بھی اپنی شفاعت پہونچا سکتا ہے ۔
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے بیان کیا : ھم لوگوں کے لئے افتخار کی بات یہ ہے کہ ہمارے انقلاب نے اس ملک میں یک دینی نظام کے ذریعہ دین اسلام کی ترویج کا موقع فراھم کیا ہے آج کل اسی وجہ سے یہ بھترین زمانہ دین کے اعتقادات اور فرائض کے انجام دہی کے لئے ہے ۔
حوزه علمیه قم میں فقہ و اصول کے درس خارج کے استاد نے امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : کوشش کرو کہ جب بھی کوئی قدم اٹھاؤ تو خدا کو مد نظر رکھو ۔
انہوں نے آخر میں اظھار خیال کیا : اگر انسان کے نیت میں خدا رہے اور خدا کے حکم کے مطابق کام انجام دیا کرے تو کبھی بھی خیانت کو انجام نہی دیگا ۔
اسی طرح آیت الله علوی گرگانی نے ایران کے سپاہ پاسداران کے فرمانداران اور عھدیداران سے ملاقات میں عصر حاضر میں عوام و عھدیداروں پر سخت ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظھار خیال کیا : اگر اھل بیت علیہ السلام و قائد اور مرجعیت کے راستوں پر ھم لوگ چلینگے اور اس راستہ پر استقامت رکھینگے تو خدا وند عالم اپنی نعمتوں کو ھمارے لئے زیادہ کر دیگا ۔
حوزه علمیه قم میں فقہ و اصول کے اس استاد نے فرمایا : ـ جو لوگ ملک کے اھم عھدہ کے ذمہ دار ہیں ، وہ لوگ خدا کے مدد اور امام زمانہ (عج) کے عنایت کے محتاج ہیں ۔
آیت الله علوی گرگانی نے خدا کے راستہ میں استقامت سے کام لینے کو معاشرے کے مھمترین مسائل کا حل جانا ہے اور کہا : بعض افراد ظاھرا خدا کی عبادت کرتے ہیں لیکن عمل میں اپنے خواہشات نفس پر عمل کرتے اور گمراہی کے راستہ پر چلتے ہیں ۔
انہوں نے اپنی گفتگو کے اختمام پر کہا : خدا محوری ، ایمان و اعتقاد معاشرے کے مشکلات کو دور کرتی ہیں لھذا ھم لوگوں کو اس راستہ پر چلنا چاہیئے ۔