06 January 2014 - 14:54
News ID: 6292
فونت
سیهات عربستان کے امام جمعہ:
رسا نیوزایجنسی - سیهات عربستان کے امام جمعہ نے الھی احکام کی نافرمانی کے اسباب و اثار کا جائزہ لیتے ہوئے کہا: گناہیں اور الھی احکام کی پیروی نہ کرنا انسان کو دین کا دشمن بنا دیتا ہے ۔
حجت الاسلام شيخ عبد الجليل الزاکي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیهات عربستان کے امام جمعہ حجت الاسلام شیخ عبد الجلیل الزاکی نے گذشتہ روز شھر سیهات کی عوام کے درمیان اطاعت احکام الھی کی تاکید کی اور کہا: قران کریم نے سوره النساء کی 59 ویں ایت میں انبیاء و اولیاء اور مومنین کو الھی احکامات پرعمل کرنے کی تاکید ہے ۔


انہوں ںے مذکورہ ایت کریمہ کی تفسیر کی جانب اشارہ کیا اور کہا: مرسل اعظم (ص) کی تبلیغ کے نتیجہ میں بہت سارے جاہلی عرب، دین اسلام لے ائے  ۔


سیهات کے امام جمعہ نے قران کریم میں موجود ایات عذاب اور الھی احکام کی عدم پیروی کے اثار کی جانب اشارہ کیا اور کہا: قران کریم نے مختلف مقامات پر گناہ کاروں کے سرنوشت کی جانب اشارہ کیا ہے کہ ممکن ہے کہ خدا کے احکامات کی عدم پیروی عذاب الھی کا سبب قرار پائے جیسا کہ قوم بنی اسرائیل اور دیگر قوموں کے ساتھ ہوا ۔


انہوں ںے مزید کہا: سنگدلی انسانوں کو الھی احکام سے پیروی میں روک دیتی ہے ، جیسا کہ محمد رضا شاہ نے ایران میں علماء کے ساتھ سنگدلی کا مظاھرہ کیا اور پھر حجاب جیسے الھی احکامات کو معاشرہ سے اٹھانے کی کوشش کی ۔


حجت الاسلام زاکی نے صدام حسین کو تاریخ کے دیگر سنگدلوں میں شمار کرتے ہوئے کہا : صدام حسین نے اپنی 30 سالہ حکومت میں عراق کے بہت سارے علمائے کرام اور مومنین کو تہ تیغ کیا اور بعض پر کھولتا تیل وغیرہ ڈال کر انہیں کرب و اذیتیں دیں ۔


انہوں نے الھی احکامات کی نافرمانی کے اسباب میں الھی حقائق میں تحریف شمار کرتے ہوئے کہا: بعض مفسد افراد دین کی غلط تفسیر کرکے اسے اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے استعمال کرتے ہیں جیسا کہ قاتلان ائمہ اطھار ایسا ہی کیا کرتے تھے  ۔


حجت الاسلام زاکی نے انبیاء الھی کی تکذیب اور حرام خوری الھی احکامات سے عدم پیروی کے دیگر اسباب میں جانا اور کہا : ان میں سے ہر ایک انسان  کو خدا سے دوری کا سبب بنتے ہیں ۔


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬