22 May 2012 - 16:26
News ID: 4137
فونت
ايک سعودي عالم دين :
رسا نيوزايجنسي - شهر قاره عربستان کے امام جمعہ نے شيعت کو موجودہ حالات کي پہلي اور مظلوم ترين قرباني بتاتے ہوئے بعض علماء اور سٹلائٹ نٹ ورکس کے ہاتھوں شيعہ کشي کي ماحول سازي پر شديد تنقيد کيا ?
حجت الاسلام سيد هاشم الشخص

رسا نيوزايجنسي کي الراصد سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، شهر قاره عربستان کے امام جمعہ حجت الاسلام سيد هاشم الشخص نے صوبہ الاحساء کي مسجد المصطفي (ص) ميں وہابي علماء اور سياسي پارٹيوں کي جانب سے شيعت پر کئے جانے والے حملات کي بہ نسبت شديد اعتراض کيا ?

انہوں نے اس شھرکے شيعوں کے کثيرمجمع کو خطاب کرتے ہوئے کہا : تاريخ خود کو دہرا رہي ہے ، علماء ، مختلف پارٹياں اور ميڈيا زھر اگلنے اورجھوٹ نشر کرنے ميں مصروف ہيں ، اور اپنے مادي فائدے اور دنياوي مصلحتوں کے پيش نظر حقيقت پوشي سے کام لے رہے ہيں ?

حجت الاسلام الشخص نے مزيد کہا : سوريہ اورعلاقے مقامات پر ميڈيا کي طرف سے چھيڑي ہوئي شيعہ وسني جنگ کذب محض ہے ، بعض علماء اور سٹلائٹ نٹ ورکس اس طرح کلام کرتے ہيں کہ گويا شيعہ سني کا قتل عام کرنے ميں مصروف ہيں اور اسي بنياد پر سني شيعوں سے سخترين انتقام لينے کے درپہ ہيں ?

شهر قاره سعوديہ کے امام جمعہ نے موجودہ حالات ميں شيعوں کو مظلوم ترين فرد بتاتے ہوئے کہا : ان حالات ميں سب سے زيادہ جس نے نقصان اٹھايا وہ شيعہ ہيں ، ھم يہ مانتے ہيں کہ بعض شيعہ بھي انتہا پسند ہيں مگر تمام شيعوں کو اس صف ميں کھڑا کرنا اوران سب کے قتل کا فتوي دينا بھي غلط ہے ?

انہوں نے مزيد کہا : افسوس بعض اھل علم حضرات بھي اساني سے شيعوں کے قتل کا فتوي دے ديتے ہيں اور عوام سے پيروان اهل بيت (ع) کا خون بہانے کے طلب گار ہيں ?

سيد هاشم الشخص نے مزيد کہا : وصال اور صفا جيسے بعض سٹلائٹ نٹ ورکس دشمنوں کا الہ کار ہيں جو نہايت اساني کے ساتھ شيعہ کشي کے پروگرام نشر کرنے ميں مصروف ہيں اور اس کے برخلاف کوئي ايک بھي چائنل نہي جو سني کشي کا پروگرام نشر کرتا ہو ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ شيعہ کسي بھي دھشت گردي کے واقعات ميں شريک نہي رہا تاکيد کي : عراق ، پاکستان ، سوريہ اور ديگر ممالک ميں خود کش حملہ کرنے والوں ميں سے کوئي بھي شيعہ نہي ہے مگر يہ حقيقت ھرگز ميڈيا اور علماء کے بيان ميں ديکھنے کو نہي ملي ?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬