01 January 2014 - 14:46
News ID: 6277
فونت
مسجد الاقصی کے امام جمعہ:
رسا نیوز ایجنسی - مسجد الاقصی کے امام جمعہ نے فلسطین کے سلسلہ میں امریکا کی تجویز کو بیہودہ اورغیر قانونی بتاتے ہوئے کہا: ہم ھرگز اس غیر قانونی اور باطل تجاویز کو نہیں مان سکتے ۔
شيخ عکرمہ صبري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد الاقصی کے امام جمعہ شیخ عکرمہ صبری نے شھر قدس کے مسلمانوں کے اجتماع سے خطاب میں امریکی تجاویز جس میں فلسطینی آوارہ وطن افراد کے حقوق کو نادیدہ قرار دیا ہے کی مکالفت کی ۔


مسجد الاقصی کے امام جمعہ نے ساز باز مذاکرات کی اڑ میں امریکی تجویز کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: غاصب صھیونیت ساز باز مذاکرات کی اڑ میں فلسطینیوں کی زمینیں پر قبضہ جمانے اور یہودی اباد کاری میں مصروف ہیں  ۔


انہوں ںے مزید کہا: امریکا کی حالیہ تجاویز میں اس بات مطالبہ ہے کہ فلسطینی یہودی بستیوں کے اباد ہونے میں روکاوٹ  نہ بنیں اور  یہودی ابادکاری کو تسلیم کریں ، جس کے یہ معنی ہیں کہ یہودی اباد کاری کینسر کے ٹیومر کے مانند پورے فلسطین میں پھیل جائے اور پھر اس صورت میں فلسطین جو حکومت جسے تشکیل دینے کا ارادہ ہے کہاں اور کس طرح اور کہاں تشکیل پائے گی  ۔


شیخ عکرمہ صبری نے روشن طور سے کہا: امریکی تجاویز صہیونی اھداف و سیاست کی تکمیل کا حصہ ہیں اور اس کا مقصد اوارہ وطن فلسطینیوں کو اپنے ملک و وطن میں لوٹنے سے روکنا ہے لھذا یہ تجویز کلی طور پر مردود ہے کیوں کہ صحیح اور قانونی راستہ اوارہ فلسطینیوں کی اپنے وطن واپسی ہے ۔ 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬