‫‫کیٹیگری‬ :
03 February 2014 - 12:25
News ID: 6396
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی - آیت الله نوری همدانی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امریکی حکومت اہل منطق و سمجھوتہ نہیں ہے کہا: لھذا ایسی حکومت سے مصالحت نہیں کی جا سکتی ۔
آيت الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے گذشتہ روز وزارت دفاع کے اہلکاروں سے ملاقات میں امریکا سے سمجھوتہ کی گفتگو کرنے والوں پر شدید تنقید کی اور کہا : امریکی حکومت اہل منطق و سمجھوتہ نہیں ہے لھذا ان سے مصالحت و رابطہ نہیں کیا جا سکتا ۔ 
 

انہوں ںے قرانی تعلیمات کی بنیادوں پر کافروں ، منافقوں اور صہیونیوں کو مومنین کا دائمی دشمن جانا اور کہا: مستکبرین ، کافرین اور ان کے سرداران امریکا اور غاصب صہیونیت کی رہبری میں اج اسلامی جمھوریہ ایران کے مد مقابل ہیں اور وہ ہمارے دشمن محسوب کئے جاتے ہیں، تکفیری بھی ہمارے دشمن ہیں جو سعودیہ عربیہ کے پیسوں کے بل بوتے پر شیعت کے خلاف سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔


اس مرجع تقلید نے تاریخ میں موجود ظالموں اور جابروں کی تقدیروں کو مستکبروں اور قوموں کے لئے درس عبرت جانا اور کہا : اہل ایمان اگر خدا پر بھروسہ کریں تو خدا بھی ان کی مدد کرتا ہے کیوں کہ ظالموں کا انجام نابودی ہے ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں سورہ فجر کی تفسیر کی اور کہا: اس سورہ میں خداوند متعال نے تاکید ہے کہ جو لوگ اس کی راہ میں جہاد کریں گے وہ ان کی مدد کرے گا اور یہ مجاہدوں کی دلگرمی کا سبب ہے ، قیام اور جہاد تمام مومنین کی ذمہ داری ہے ، اس راہ میں دین خدا کی حمایت کریں کہ نصرت خدا مجاهد فی سبیل الله کے شامل حال ہوگی ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے مزید کہا: خداوند متعال نے متعدد ایات میں ستمکاروں اور ظالموں کے سرانجام کی جانب اشارہ کیا ہے اور انہیں ان کے اعمال کے نتائج سے اگاہ بھی کیا ہے  ، ماضی میں بھی ظالم موجود تھے اور اج بھی ہیں کہ ان میں سے بعض نے رسولوں (ص) سے مقابلہ کیا اور مساجدوں کو منھدم کردیا  ۔


انہوں ںے رسولوں(ص) کی حوصلہ افزائی، سورہ فجر کی ایات کا پیغام جانا اور کہا: اج ملت ایران بھی خدا کی مدد اور نعمت ولی فقیہ کے زیر سایہ دنیا کے مقابل سرافراز و سربلند ہے  ۔


اس مرجع تقلید نے رسول اسلام (ص) کی رسالت کے ابتدائی دنوں کی مشکلات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ابتداء میں دو چار لوگ اپ پر ایمان لائے مگر حضرت مایوس نہیں ہوئے ، اپ نے سختیاں برداشت کیں ، مشقتیں اٹھائیں اور کفار و مشرکین کے ساتھ 62 سے زیادہ جنگیں لڑیں تب کہیں جاکر اسلام پروان چڑھا ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے نامور استاد نے سوره فجر کی تفسیر میں حضرت امام جعفر صادق(ع) سے منقول روایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حضرت نے کلمہ «والفجر» کی ظهور امام زمانہ(عج)  سے تفسیر کی ہے  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬