05 October 2013 - 13:25
News ID: 6018
فونت
آیت الله نابلسی:
رسا نیوز ایجنسی – لبنان میں حوزہ علمیہ امام جعفر صادق علیہ السلام کے مدیر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امریکا اور ایران کے اپسی اختلافات میں کمی، علاقے خصوصا شام کے بحران میں کمی کا سبب بنے گا کہا: البتہ امریکا نے مسلمانوں کے حق میں فراوان مظالم کئے ہیں جسے مسلمان ھرگز نہیں بھول سکتے ۔
آيت الله نابلسي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں حوزہ علمیہ امام جعفر صادق(ع) کے مدیر آیت الله شیخ عفیف نابلسی نے اس ھفتہ صیدا لبنان میں ہونے والی نماز جمعہ کے خطبہ میں ایران سے مذاکرات میں امریکا کے رجحان کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امریکا اور ایران کے اپسی اختلافات میں کمی علاقہ خصوصا شام کے بحران میں کمی کا سبب بنے گا ۔


انہوں نے یاد دہانی کی: البتہ گذشتہ برسوں میں امریکا نے مسلمانوں کے حق میں فراوان مظالم اور نا انصافیاں انجام دی ہیں جسے ھرگز مسلمان نہیں بھول سکتے، لھذا اس کے تدارک میں امریکا مناسب اور سنجیدہ قدم اٹھائے  ۔ 


اس لبنانی عالم دین نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عصر حاضر میں انسانی معاشرہ کو چین و سکون کی ضرورت ہے کہا: امریکا جیسے ممالک دیگر ملتوں کے ارادے اور عالمی قوانین کے دائرہ میں اچھے مستقبل کی تعمیر کی کوشش کریں ۔


آیت الله نابلسی نے دنیا کی موجودہ صورت حال کو جنگ اور اختلافات کے موافق جانا اور کہا: موجودہ حالات کی تبدیلی لازمی ہے ، کیوں علاقہ میں تاریخی سانحہ رونما ہونے کا خوف موجود ہے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬