
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیہ امام صادق(ع) صیدا لبنان کے مدیر آیت الله عفیف نابلسی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں شام کے مسائل کو سیاسی طور پر حل کئے جانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: درحال حاضر بہت سارے ممالک، شام پر امریکی حملہ کو روکنے مصروف ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: امریکا بخوبی واقف ہے کہ شام پر حملہ کی قمیت، امریکا کو علاقہ چھوڑنے اور غاصب صھیونیت کی نابودی کا سبب ہوگا ۔
لبنان کے اس شیعہ عالم دین نے شام کے سیاسی راہ حل پر امریکی مخالفت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حالیہ تبدیلیوں کے پیش نظر اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکا شام کے بحران کو طولانی ہونے کا سبب ہے ۔
آیت الله نابلسی نے شام کے شھر معلولای کے عیسائیوں پر شامی دھشت گردوں کے حملہ کو محکوم کرتے ہوئے کہا: یہ اقدام اسلامی ممالک میں موجود اقلیتوں کو نقصان پہونچانے کی سازش ہے ۔
انہوں ںے اخر میں لبنان کے داخلی مسائل اور اس ملک میں حکومت تشکیل نہ پانے کے اسباب کی جانب اشارہ کیا اورکہا: لبنان کی بعض سیاسی پارٹیاں شام میں حکومت کی تبدیلی کے خواہاں اور استقامت پر دباو ڈالنے کی کوشش میں ہیں مگر اگاہ کی رہیں یہ ان کی بڑی بھول ہے ۔