07 October 2013 - 16:39
News ID: 6032
فونت
لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر:
رسا نیوز ایجنسی - لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر نے مسلمان اور عرب ممالک کو تجزیہ کے حوالہ سے دشمن کی سازشوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا: شام کے حالات اس دعوے کی روشن دلیل ہے ۔
نبيه بري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق، لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر نبیه بری نے اج جینوا میں ہونے والی عرب اور مسلمان ممالک پارلیمنٹ کے اجلاس میں لیبیا ، عراق ، شام اور مصر میں ہونے والی دھشت گردانہ کاروائیوں پر افسوس کا اظھار کیا اور کہا: اسلام کے دشمن، مسلمانوں کے خلاف گھناونی سازش انجام دینے میں مصروف ہیں ، قبائلی اختلاف اور مسلکی فتنہ پروری اس کی روشن دلیل ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: اسلامی دنیا کی تضیعف میں عرب اور مسلمان ممالک کے تجزیہ کی سیاست کو بخوبی ملاحظہ کیا جاتا ہے  ۔


نبیه بری نے موجودہ حالات کو غاصب صھیونیت کے سوء استفادہ کا بہترین موقع جانا اور کہا: غاصب صھیونیت ، حالیہ تبدیلیوں اور اسلامی ممالک کے حالات سے مکمل استفادہ کرتے ہوئے فلسطین پر مکمل قبضے ، یھودیت آباد کاری اور مسجد الاقصی پر تسلط حاصل کرنے میں مصروف ہے  ۔


انہوں نے شام کے بحرانی حالات اور شام - لبنان بارڈر پر شامی اوارگان کی نا گفتہ بہ حالت زار کی جانب اشارہ کیا اور کہا: گذشتہ دو برسوں میں جو کچھ بھی شام میں انجام پایا وہ مسلم ممالک کو ٹکڑوں میں تقسیم کئے جانے کے واضح ثبوت ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬