11 September 2013 - 18:13
News ID: 5916
فونت
حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم:
رسا نیوزایجنسی - حزب الله لبنان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ شام پر امریکا کے ممکنہ حملہ سے پورا علاقہ متاثر ہوگا کہا: شامی عوام سے حمایت کا دعوی امریکا کا سفید جھوٹ ہے ۔
حجت الاسلام شيخ نعيم قاسم


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے گذشتہ روز حزب اللہ لبنان کی جانب سے بیروت میں ہونے والے ایک پروگرام میں کہا: شام پر امریکی حملہ کا مقصد مشرق وسطی میں نئے پروجیکٹ کا احیاء ہے، امریکا جسے برسوں سے جامعہ عمل پہنانے کی کوشش میں مصروف ہے  ۔


انہوں نے یاد دہانی کی : امریکا اور اس کے اتحادی ایسے عالم میں کیمائی اسلحہ سے سیکڑوں شامی عوام کے مارے جانے پر اعترض کر رہے ہیں جن کی سیاست سیکڑوں شامیوں کے مارے جانے کا سبب بنی ہے ۔


شیخ نعیم قاسم نے شامی عوام سے حمایت کا دعوی امریکا کا سفید جھوٹ جانا اور کہا: شام کے سلسلہ میں امریکا کے غلط اور ناقابل اعتماد رویہ نے امریکی لیڈرس کو حملہ کے معاملہ میں شک و تردید میں مبتلا کردیا ہے  ۔


حزب الله لبنان کے سرکردہ رکن نے مزید کہا: شام کو جنگ کے ذریعہ نجات دینے والے بلاشک پورے علاقہ میں اگ لگنے اور مزید بحرانوں کے رونما کا باعث ہوں گے ۔


انہوں ںے شام پر امریکی حملہ کے حوالہ سے عیسائی اور مسلمان شخصیتوں کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا: شام پر حملہ فقط عیسائیوں اور مسلمانوں کے حق میں ہی نقصان دہ نہیں بلکہ پوری دنیا کے حق میں نقصان دہ ہے  ۔


حزب الله لبنان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری نے 14 مارچ پارٹی کو لبنان میں حکومت تشکیل نہ پانے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا: یہ پارٹی قومی اور متحدہ حکومت کی تشکیل کو ناکامی سے ربرو کرتی ہے ۔


انہوں لبنان کی تمام سیاسی پارٹیوں اور گروپ کو ملک کے مسائل کے حل کی دعوت دیتے ہوئے لبنان میں موجود سیاسی خلاء کو پر کرنے کی تاکید کی ۔
 

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬